پیغام

Kaleem Imam Message Pic

میرے لیے یہ عزت کا مقام ہے کی مجھے اللہ تعالی کے فضل و کرم سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی کمان سونپی گئ ہے۔ اس ادارے کی سربراہی کرنا، جو اپنی کارکردگی کے اعتبار سے اچھی شہرت رکھتا ہے، بلا شبہ ایک فخرکا مقام ہے۔  میں سابقہ  حکومتوں ، پولیس چیفس کے ساتھ ساتھ موجودہ آفیسرز اور سٹاف کی بھی تعریف کرتا ہوں جنہوں نے ا س ادارے کے معیار کو برقرار رکھا جس کی وجہ سے معاشرے کا ہر طبقہ اس کو سراہتا ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ٹریفک حادثات اور اس سے متعلقہ اموات کو کم کرنے کے لیے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے NHSO-2000 پر موثر طریقے سے عمل درآمد کرایا۔ محفوظ ڈرائیونگ کے لئے روڈ سیفٹی کے تعلیمی پروگرامز کے انعقاد کے ذریعے پوری تندہی سے ڈرائیورز کو تربیت دی گئی۔ ایمر جنسی کی صورت میں مسافروں کی مدد کرنا ہمارے عزم کا نشان رہا ہے۔

تاہم ، ٹریفک کے بڑھتے ہوئے بہاؤ ، نئی جدید روڈ نیٹ ورک اور سی پیک کے اہم روٹس، جس کے نتیجے میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں انسانی وسائل، اثاثوں میں ایک بڑی وسعت اور تعمیرات کی ایک نئی ہیت، کو مدنظر رکھتے ہوئے حکمت عملی میں سوچ وچار کے بعد بہتری ایک لازم امر ہے جس کے لئے آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ سائنسی بنیادوں پر کرنا ہے۔

ان حالات میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کو نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز پر محفوظ ڈرائیونگ  ماحول کو یقینی بنانے اور روڈ سیفٹی  ریجیم کی عملداری کے لئے آپ کی ضرورت ہے۔ اپنی سروسز کو شائستگی کے ساتھ پیش کرنا اور تکلیف دہ حالات میں روڈ استعمال کرنے والوں کی مدد کرنا، جب آپ شہریوں کی زندگیاں اور املاک کو محفوظ بنا رہے ہوں۔

ہماری کارکردگ اور ہماری زندگی ہی سب سے بڑا ثبوت ہوکہ ہم اپنے ملک سے محبت کرتے ہیں۔

خدا حامی و ناصر ہو۔