سوالات

سوال: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میںملازمت کے لئے کم ازکم اور زیادہ سے زیادہ عمر کی حد کیا ہے؟
  وردی پوسٹ کے لیے امیدوار کی عمر ۱۸ سے ۲۵ سال تک ہونی چاہئےاور عمر کی حدمیں کوئی رعایت نہیں دی جاتی۔  تاہم بغیر وردی کے پوسٹ کے لئے امیدواروں کو حکومت کے قوانین اور ریگولیٹری کے مطابق رعایت دی جاتی ہے۔ تاہم اشتہار میں تفصیلات دی جاتی ہیں۔
  —–
سوال: وردی پوسٹ کے لئے قد کی کم از کم حد کیا ہے؟
  وردی پوسٹ کےلئے مرد امیدوار کا قد کم ازکم ۵ فٹ ۸ انچ اور خاتون امیدوارکے لئے کم ازکم قد ۵ فٹ ۴ نچ ہونا لازمی ہے۔ جبکہ بغیر وردی پوسٹ کے لئے قد کا کوئی معیار مقرد نہیں ہے۔
  —–
سوال: پی او اور ج پی او کی پوسٹ کے لے سینے کی چوڑائی کتنی ہونی ضروری ہے؟
  مرد امیدوار کے لئے سینے کی چوڑائی ۳۳ انچ سے ۳۵ انچ کم از کم ہونی چاہیے جبکہ خاتون امیدوار کے لئے اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
  —–