وزیر مملکت برائے مواصلات نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا

وزیر مملکت برائے مواصلات نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے مواصلات کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی کارکردگی، حکمت عملی اور دیگر مسائل کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی گئ۔ وزیر مملکت مراد سعید نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کو درپیش چیلینجز سے نمٹنے اور آپریشنل صلا حیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کو ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔ وفاقی سیکرٹری مواصلات ،انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس، ڈی آئی جی ہیڈ کواٹر اور دیگر سنیئر افسران بھی موجود تھے۔وزیر مملکت برائے مواصلات نے فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کے نزرانے پیش کر نیوالے شہداءکو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔

WhatsApp Image 2018-10-08 at 4.39.18 PM (1)

WhatsApp Image 2018-10-08 at 4.39.18 PM

WhatsApp Image 2018-10-08 at 4.39.17 PM (1)

WhatsApp Image 2018-10-08 at 4.39.17 PM