نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس شہداء کے ورثاء کی فلاح و بہود کے لئے ہر دم کوشاں ہے: انسپکٹر جنرل

slider_img

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے شہداء نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ایک خصوصی یادگاری دیواروقف کی ہے۔ جس کا نام “Heroes of NH&MP”رکھا گیا ہے۔ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس محمد عامر ذوالفقار نے شہداء نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یادگاری دیوار کا افتتاح کیا۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویزپولیس کے قیام سے لے کر تاحال 35افسران نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ جس میں ایک خاتون آفیسر بھی شامل ہیں۔ تمام شہدائے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کی تصاویر اس دیوار پر آویزاں کی گئی ہے۔

Wall pics

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور تمام افسران کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے کہا کہ بلاشبہ شہداء ہمارا قابل فخر اثاثہ ہیں۔ جنہوں نے اپنی جانو ں کے نذرانے پیش کر کے جرات اور بہادری کا عملی نمونہ پیش کیا ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس شہداء کے ورثاء کی فلاح و بہود کے لئے ہر دم کوشاں ہے۔

2