نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرو یز پولیس اپنے اعلیٰ پیشہ وررانہ اقدارکے قیام کو یقینی بنائیگی : انسپکٹرجنرل

slider

انسپکٹرجنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس محمد عامر ذوالفقار خان نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے میں شرکا ء سے خطاب کے دوران کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس کے لئے اپنی اعلیٰ پیشہ ورانہ اقدار کی پاسداری کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

ALI_1624

اس تقریب میں اسلام آباد اور موٹروے پولیس نارتھ ریجن کے افسران اور جوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر انسپکٹر جنر ل نے کہا کہ موٹر ویز اور قومی شاہرا ہیں استعمال کرنے والوں کی بھرپور مدد اور پریشانی میں مبتلا عوام الناس کی بے لوث خدمت، موٹروے پولیس کا طرہءِ امتیاز ہے اور افسران اسی تندہی اور لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیتے رہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس کو درپیش چیلنجز اور ملکِ خداداد میں بڑھتے ہوئے سڑکوں کے جال پر ٹریفک کے موئثر انتظامات کیلئے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کی بروقت تیاری انتہائی کلیدی حیثیت رکھتی ہے اوراس اثناء میں تمام ممکنہ کاوشیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔

ALI_1834