موٹرویز پولیس نے را و لپنڈی سے گن پوا ئنٹ پر چھینی گئی کار برآمد کر کے ایف سی کی ورد ی میں ملبوس ملزم گرفتار کر لیا۔

Press release 21-07-18

تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو ہیلپ لائن (130) پر ایک شہر ی نے اطلاع دی کہ ایک سرخ رنگ کی ہنڈا کار، ماڈل 2018 علاقہ را و لپنڈی کی حدود سے گن پوا ئنٹ پر چھینی گئی ہے ۔ یہ ا طلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے اپنی تمام پیٹرولنگ کاروں کو الرٹ کردیا۔ اسی دوران موٹروے پولیس کے افسران نے بہترین حکمت عملی کے تحت موٹروے (M-1)پرصوابی کے علاقے میں مذکورہ کار کو اپنی قبضے میں لے کر ایف سی کی ورد ی میں ملبوس ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اس کارروائی میں حصہ لینے والے افسران کی کاکر دگی کو سراہتے ہوئے انسپکٹرجنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس محمد عامر ذوالفقار نے تعریفی اسناد اور نقدانعام کااعلان کیا۔

Press release 21-07-18