موٹروے پولیس افسران کی ایمانداری اور فرضی شناسی

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے شہری کی دوران سفر گم ہونیوالے ڈھائی لاکھ روپے کی رقم موٹروے (M-2) چکری سروس ایریا سے برآمد کر کے ان کے حوالے کر دی۔

Good work 05-07-18

تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو ہیلپ لائن (130) پر ایک شہر ی رانا بلال نے اطلاع دی کہ وہ اپنی ذاتی کرولا کار نمبر LRS-7202پر فیصل آباد سے راولپنڈی سفر کر رہا تھا کہ موٹروے (M-2) چکری سروس ایریا میں اس کا شاپنگ بیگ گم ہو گیا ہے ،جس میں مبلغ ڈھائی لاکھ روپے موجودہیں ۔یہ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران نے شاپنگ بیگ کی تلاش شروع کردی ۔دوران تلاشی موٹروے پولیس کے افسران پیٹرول آفیسر رانا نوید اور جونےئر پیٹرول آفیسر عنایت اللہ کو مذکورہ شاپنگ بیگ موٹروے (M-2) چکری سروس ایریا کے ایک واش روم میں سے ملا ،معائنہ کرنے پر پوری رقم موجود تھی۔بعدازاں موٹروے پولیس کے افسران نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد برآمد شدہ رقم اصل مالک رانا بلال کے حوالے کردی ۔جس نے موٹروے پولیس افسران کی ایمانداری اور فرض شناسی کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس کارروائی میں حصہ لینے والے افسران کی کاکر دگی کو سراہتے ہوئے انسپکٹرجنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس محمد عامر ذوالفقار نے تعریفی اسناد اور نقدانعام کااعلان کیا۔