آپریشنل میٹنگ

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں زونل کمانڈرز موٹروے زون ڈپٹی انسپکٹرجنرل اشفاق احمد خان اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل نارتھ زون محبوب اسلم نے انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس محمد عامر ذوالفقار خان نے کو اپنے اپنے زونز کی پیشہ وارنہ صلاحیتوں، آپریشنل معاملات، روڈ سیفٹی مہمات اور کاکر دگی کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی ۔

Briefing by zonl Commanders

اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈ کواٹر رفعت مختار ، ڈی آئی جی موٹروے زون اشفاق احمد خان، ڈی آئی جی نارتھ زون محبوب اسلم، ایس ایس پی M-2ساؤتھ کامران عادل، ایس ایس پی سینٹرل ون مسرور عالم کلاچی، ڈپٹی کمانڈنٹ این ایچ اینڈ ایم پی ٹریننگ کالج ایس ایس پی حشمت کمال اور ایس پی نارتھ تھری سلمان علی خان بھی موجود تھے۔اس موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس محمد عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ قو می شاہراہوں پر لوگوں کی حفاظت اور ان کی مدد کرنا ہماری پہلی اور اولین ذمہ داری ہے اور موٹروے پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہم سب کو مل کرکام کرنا ہے ۔ ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مل کر لائحہ عمل طے کیا جائے اور روڈ سیفٹی کا شعور اجاگر کرنے کیلئے موٹروے پولیس کے افسران عوام کو روڈ سیفٹی سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کریں۔ موٹروے پولیس افسران کو ابتدائی طبی امداد کے حوالے ریسکیو 1122کے ساتھ مل کر خصوصی ٹریننگ سیشن کروائے جائیں گے۔ آئی جی موٹروے پولیس محمد عامر ذوالفقار خان نے افسران کی کارکر دگی کو سراہتے ہوئے مختلف امور پر ہدایات جاری کیں جن میں افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید اجاگر کر نے پر زور دیا گیا۔