شہداء اور وفات پا نیوالے ملازمین کے خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان اور عید پیکج

* نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے شہداء اور وفات پا نیوالے ملازمین کے خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان اور عید پیکج کی منظوری
* انسپکٹرجنرل موٹروے پولیس امجد جاوید سلیمی نے 166ملازمین کے خاندانوں کیلئے مبلغ 50لاکھ 20ہزار روپے کی باقاعدہ منظوری دیدی

انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس امجد جاوید سلیمی نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے شہداء اور وفات پا نیوالے 166ملازمین کے خاندانوں کیلئے مبلغ 50لاکھ 20ہزار روپے کی خصوصی رمضان اور عید پیکج کی منظوری دیدی۔رمضان پیکج کے تحت شہید اور وفات پانے والے ملازمین کے فی خاندان کو مبلغ 20ہزار روپے کے خصوصی رمضان پیکج کے علاوہ دس دس ہزار روپے عیدی بھی دی جائے گی جبکہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے 08 زخمی اور معذورہونے والے اہلکاروں میں 40ہزر رو پے تقسیم کئے جائیں گے۔ رمضان اورعید پیکج کے تحت نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیڈ کواٹر کے 10شہداء / وفات پا جانے والے ملازمین کے خاندانو ں میں03لاکھ روپے ، موٹروے زون کے 41شہداء / وفات پا جانیوالے ملازمین کے خاندانوں میں 12لاکھ 30ہزارروپے، نارتھ زون کے 40شہدا ء/ وفات پا جانیوالے ملازمین کے خاندانوں میں12لاکھ روپے ، سینٹرل زون کے 38شہداء/ وفات پا جانیوالے ملازمین کے خاندانوں میں11لاکھ 40ہزار روپے، ساؤتھ زون کے 27شہداء / وفات پا جانیوالے ملازمین کے خاندانوں میں08لاکھ10ہزار روپے ، ویسٹ زون کے 08شہداء /وفات پا جانیوالے ملازمین کے خاندانوں میں 02لاکھ 40ہزار روپے جبکہ ٹریننگ کالج کے 02شہدا ء/ وفات پا جانیوالے ملازمین کے خاندانوں میں60ہزار روپے تقسیم کئے جائیں گے۔رمضان اور عید کے خصوصی پیکج کی تقسیم کیلئے انسپکٹرجنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس امجد جاوید سلیمی نے باقاعدہ منظوری دیدی ہے۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل امجد جاوید سلیمی نے موٹروے پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کی اور اس بات پر زوردیتے ہوئے کہا شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جاتیں۔