موٹروے پولیس ہیڈ کواٹر اسلام آباد میں کمانڈ کی تبدیلی کے تقریب

* امجد جاوید سلیمی نے آج نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
* انسپکٹرجنرل ڈاکٹر سید کلیم امام نے نئے انسپکٹرجنرل امجد جاوید سلیمی کو memento آف نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس پیش کیا۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیڈ کواٹر اسلام آباد میں کمانڈ کی تبدیلی کے پروقار تقریب میں انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی کمانڈ نئے تعینات ہونے انسپکٹرجنرل امجد جاوید سلیمی کے حوالے کیا ۔ تقریب میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ، زونل کمانڈرز ، سیکٹر کمانڈڑز کے علاوہ دیگر سینئر افسران و ملازمان نے شرکت کی۔تقریب میں انسپکٹرجنرل ڈاکٹر سید کلیم امام نے نئے انسپکٹرجنرل امجد جاوید سلیمی کو memento آف نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس پیش کیا۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں تعینات ہونیوالے نئے انسپکٹرجنرل امجد جاوید سلیمی نے آج اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔

rsz_presenting_souviner-2

امجد جاوید سلیمی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے پندرویں انسپکٹر جنرل ہیں۔اس سے قبل آپ ایڈ یشنل انسپکٹرجنرل پنجاب ہائی وے پٹرول کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔ انہوں نے 1986میں بطور اے ایس پی پولیس سروس کا آغاز کیا اوراے ایس پی  ناروال تعینات ہوئے ۔اپنی32 سالہ سروس کے دوران پنجاپ پولیس میں اہم اور مختلف پوسٹوں پرتعینات رہے ہیں اور پولیس کے مختلف فیلڈ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں،آپ کا شمار ان چند پولیس افسران میں ہوتا ہے جنہوں نے پولیس کے ہر شعبہ میں اپنی خدمات سر انجام دیں ۔وہ پولیس سروس میں انتہائی اعلیٰ ریکارڈ کے حامل پروفیشنل اور ایماندار پولیس افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرو ے پولیس ہیڈ کواٹر پہنچنے پر انہیں ایک چاق وچوبند دستے نے سلامی دی اور سینئرافسران سے ان کا تعارف بھی کروایا گیا بعدازاں انہوں نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ۔

Salute ceremony

اپنے آخری خطاب میں انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا کہ تبادلے سروس کا حسن ہوتے ہیں لہذا جو بھی منصب ملے خوشی اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں ۔اپنے ابتدائی خطاب میں انہوں نے کہا کہ میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے اس محکمہ کی کمانڈ عطا کی گئی جو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ایمانداری میں اپنا ایک مقام رکھتا ہے۔انہوں سابق انسپکٹر جنرلزبالخصوص آئی جی ڈاکٹر سید کلیم امام کی خدمات کو سراہا۔ افسران کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ ہمیشہ خوش اخلاقی سے مسافروں کی بروقت خدمت کرتے رہیں اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں۔ میری راہنمائی اور سر پرستی ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے گی۔ مجھے اس بات کا یقین ہے کہ ہم سب مل کر اس ادارے اور عوام کی خدمت کو بہتر طریقے سے انجام دے سکتے ہیں۔ ہم اپنے افسران کی ہر ممکن ضرورت کا خیال رکھیں گے اور اپنے فیلڈ افسرا ن سے چاہتے ہیں کہ وہ قومی شاہرات پرعوام کی بر وقت مدد اور زیادہ سے زیادہ خدمت کو یقینی بنائیں ۔ افسران روڈ یوزرز کے سفر کو محفوظ بنانے ، قومی شاہرات پرفرینڈلی ماحول کے ساتھ بروقت اور موثر مدد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ موٹروے پولیس کے وقار میں مزید اضافہ کے لئے تمام کاوشیں بروئے کار لائیں گے اور اس محکمے کا نام جو پوری دنیا میں عزت و احترام سے لیا جاتا ہے کو قائم رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔