خود کش حملے میں اسسٹنٹ پیٹرول آفیسر موٹروے پولیس محمد ادریس شہید

* نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس زونل آفس کوئٹہ حملے میں اسسٹنٹ پیٹرول آفیسر موٹروے پولیس محمد ادریس شہید۔
* محمد ادریس نے خود کش حملہ آور کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جس پر حملہ آور نے گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔
* شہید محمد ادریس نے بہادری کے ساتھ خود کش حملہ آور کا مقابلہ کیا اور اپنے آج کو ہمارے کل کے لئے قربان کردیا۔ انسپکٹرجنرل، موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام۔
گزشتہ شب تقریباََ20:55بجے ایک موٹرسائیکل سوار خود کش بمبار نے چمن ہاؤسنگ اسکیم کوئٹہ میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس زونل آفس ویسٹ کے مین گیٹ کے بیرونی حصے کی دیوار کو ہٹ کیا ، موٹرسائیکل سوار کے پیچھے ایک Vitzکا ر جو کہ باردودی مواد سے بھری ہوئی تھی ،زونل آفس کے مین گیٹ سے اندر داخل ہونے کی کوشش کی ،جس کو اسسٹنٹ پیٹرول آفیسر محمد ادریس نے روک لیا تو Vitzمیں سوار دہشتگردوں نے اپنے آپ کو دھماکہ سے آڑا دیا ،جس کے نتیجہ میں محمد ادریس موقع پر شہید ہوگئے ۔ Vitzکار کے پیچھے ایک سفید رنگ کی ہائی روف وین تھی جس میں03خود کش بمبار سوار تھے ۔انہوں نے وین سے اتر کر گیٹ سے اندر آفس میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔

Shaheed M. Idress

دھماکے کی آوز سن کر ایف سی کے اہلکارموقع پر پہنچ گئے اور ایف سی کے اہلکاروں اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے جونےئر پیٹرول آفیسر سید محمد آصف نے بہادری کا مقابلہ کرتے ہوئے اندر داخل ہونے سے روک دیا اور فائرنگ کے تبادلہ میں 02خود کش حملہ آوروں کو گیٹ کے بیرونی حصے میں فائرنگ کر کے ہلاک کردیا جبکہ ایک خود کش بمبار نے خود کو گیٹ پر بلاسٹ کر دیا۔اس وقوعہ میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے جونےئر پیٹرول آفیسر محمد آصف زخمی ہو گئے ۔ اسسٹنٹ پیٹرول آفیسر محمد ادریس اور جونےئر پیٹرول آفیسر سید محمد آصف زونل آفس کے مین گیٹ پرڈیوٹی پر مامور دتھے۔ وقوعہ کے فوراََ بعد ڈسڑکٹ پولیس، ایف سی کی مزید نفری ، آرمی کے کمانڈوز اور ATSکے نفری بھی پہنچ گئی اور ہلاک خود کش بمباروں سے بارودی مواد کو ناکارہ بنایا اور زخمی اہلکار کو فوری طور پر ایف سی ہسپتال منتقل کرد یا گیا، شہید محمد ادریس کے نماز جنازہ میں شہید کے والد رمضان قیصرانی ، ایف سی اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران نے شرکت کی۔ا س موقع پر شہید کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ شہید کے میت کو آبائی گاؤں شادن لنڈ ڈیرہ غازی خان سے بجانب تونسہ بھجواد دی گئی ہیں ۔ جہاں پر شہید کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ دفن کیا جائے گا۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس غلام رسول زاہد بھی شہید محمد ادریس کے آبائی علاقے کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔ انسپکٹر جنرل ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا کہ محمد ادریس کی امن کے لئے جام شہادت قابل فخر ہے، ،محمد ادریس 2010میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں بھرتی ہوئے ، شہید نے بیوہ اور دوکمسن بیٹیاں سوگوار چھوڑیں۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں اب تک 34افسران ہوئے ہیں جنہوں نے اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ ڈاکٹر سید کلیم امام نے شہید کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد ادریس نے اپنے آج کو ہمارے کل کے لئے قربان کردیا اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ملک کو ایک بہت بڑی تباہی سے بچا لیا ۔ انسپکٹر جنرل ڈاکٹر سید کلیم امام نے شہید کے خاندان والوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کے بلندی کے لئے دعا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی۔