نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی سالانہ تقسیم ایوارڈ

* موٹروے پولیس کی کارکردگی پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے۔
* موٹروے پولیس کا شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین پر عمل کے ذریعے حادثات میں کمی لانااہم کارنامہ ہے۔
(سابق انسپکٹر جنرل پولیس و وفاقی سیکرٹری افتخار رشید کا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی سالانہ تقسیم ایوارڈ تقریب سے خطاب)
* بے لوث خدمت ، خوش اخلاقی اور ایمانداری موٹروے پولیس کا طرہ امتیاز ہے ۔
(انسپکٹرجنرل، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی سالانہ تقسیم ایوارڈ تقریب سے خطاب )
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی اسلام آباد کے حامد شہید شکیل آڈٹیوریم نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی سالانہ تقسیم ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی ،جس کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل آف پولیس و وفاقی سیکرٹری افتخا ر رشید تھے ۔تقریب میں انسپکٹر جنرل ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام ، ڈی آئی جی ہیڈ کواٹر اشفاق احمد، ڈی آئی جی (آپریشنز) عباس احسن، اے آئی جی فاضل حامد، ایس ایس پی ہیڈ کواٹر عدیل شہزاد، سی پی او ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی انعام الٰہی کے علاو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے دیگر سینئر افسران و ملازمان نے شرکت کی ۔

Reward pic-1(edit)

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس و وفاقی سیکرٹری افتخا ر رشید نے کہا ہے کہ موٹروے پولیس کی کارکردگی پر پوری قوم کو فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موٹرو ے پولیس کے افسران نے اپنی محنت ، ایمانداری ، خوش اخلاقی ،بے لوث خدمت اور بلاامتیاز قانون کے نفاذ کے ساتھ ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے ۔انہوں نے کہا موٹروے پولیس کی اہم ترجیحات میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کی موثر آگاہی کے ذریعے حادثا ت میں کمی لانا ہے جو قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تنظیموں نے موٹروے پولیس کو کرپشن سے پاک ادارہ اور سرکار ی محکموں کیلئے رول ماڈل ادارہ قرار دیا ہے ۔ انسپکٹر جنرل، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے ایوارڈ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ موٹروے پولیس کی کامیابی اس کی ایمانداری ، خوش اخلاقی اور شہریوں کی بے لوث خدمت کے ذریعے ہی ممکن ہوئی ہے لہذا افسران اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران خوش گفتاری اور قانون کے بلا امتیاز اطلاق کے ساتھ ساتھ مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کو ہر صورت ممکن بنایا جائے۔ انسپکٹر جنرل نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس پاکستان کا ایک باوقار ادارہ ہے اور ملک میں ایک امتیازی حیثیت رکھتا ہے جس کے افسران نا صرف اعلی تعلیم یافتہ ہیں۔ افسران نے خوش اخلاقی، دیانتداری، مدد گار پولیس اور مثالی رویہ کے ذریعے عوام کے دلوں میں ایک اچھا مقام حاصل کیا ہے۔

Reward pic-2

انسپکٹر جنرل نے مزید کہا کہ مستقبل میں ادارے کا دائرہ کار مزید وسیع ہو گا اور فیلڈ اسٹاف کو تمام لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جائیگی تاکہ اس فورس کی گارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ا نسپکٹر جنرل ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا کہ محکمہ کے ملازمان کے لیے میڈیکل پالیسی کا جلد اعلان کیا جائے گا اور کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل عہدہ کے ملازمان کی اپ گریڈیشن کردی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی آگہی کیلئے روڈ سیفٹی سیمینارز اور لیکچرز ہو رہے ہیں۔ ان اقدمات سے نہ صرف حادثات میں کمی آرہی ہے بلکہ شہریوں میں روڈ ڈسپلن اور ان کے رویوں میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے۔ بعدازاں مہمان خصوصیانسپکٹر جنرل آف پولیس و وفاقی سیکرٹری افتخا ر رشید نے بہترین کارکر دگی کے حامل موٹروے پولیس افسران و سول افسران و ملازمان میں ایوارڈ ز تقسیم کئے جبکہ انسپکٹر جنرل، موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے افتخار رشید کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور تقریب میں موجود تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔