روڈ سیفٹی پروگرام Án Hour with the Guest

کشمیری عوام کو پاکستان سے بہت سے امیدیں وابستہ ہیں۔کشمیر کا پاکستان کے ساتھ روحانی تعلق ہے۔پاکستانی عوام کشمیر کے آزادی کیلئے بھر پور سپورٹ کر رہے ہیں۔کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ میں قراد موجود ہیں، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار چےئرپرسن پیس اینڈ کلچرل آرگنائزیشن مشعال حسین ملک نے موٹروے پولیس کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی پروگرام  Án Hour with the Guest میں کیا۔تقریب میں انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام ، ڈی آئی جی ہیڈ کواٹر اشفاق احمد خان، ایس پی ہیڈ کواٹر عدیل شہزاد، ڈی ایس پی ڈرائیورز لائسنسنگ اتھارٹی انعام الٰہی کے علاوہ موٹروے پولیس کے دیگر سینئر افسران و ملازمان موجود تھے۔

1

مشعال ملک نے مزید کہا کہ ترقی یا فتہ ممالک کے بے مثال نظام آمدو رفت میں روڈ سیفٹی کو کلیدی حیثیت حاصل ہے ۔شاہراہوں پر منظم ٹریفک مہذب معاشرے کی عکاس ہے،موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر محفوظ سفر،ر ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے آگاہی کیلئے موٹروے پولیس قابل قدر خدمات سر انجام دے رہی ہے ۔ مشعال حسین ملک نے مزید کہا کہ روڈ سیفٹی وقت کا اہم تقا ضا ہے جسے اپنائے بغیر ترقی و خوشحالی ممکن نہیں ہے۔ موٹروے پولیس نے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے بارے میں نئی سوچ پید ا کی ہے اور عوام کی خدمت سے ان کے دل جیت لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں خود چشیم دید گواہ ہوں کہ موٹروے پولیس مشکل گھڑی میں روڈ یوزرز کی بے لوث مدد اور خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری گاڑی موٹروے (M-2) پر خراب ہوئی تھی اور رات کے سناٹے میں موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن پر کال کی تو فوراََ موٹروے پولیس کے عملے نے بروقت نہ صرف مدد فراہم کی بلکہ ہمیں مکمل سیکورٹی بھی فراہم کی۔جسے میں کشمیری عوام اور ہم سب کبھی نہیں بلاسکتے ۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اور ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے آزادی کے لئے جد و جہد کر رہے ہیں اور ہم ان کی اس جد و جہد کو سلام پیش کر تے ہیں۔ انشاء اللہ وہ ددن دور نہیں جب کشمیر میں آزادی کا سورچ طلوع ہوگا۔

2

ڈاکٹر سید کلیم امام نے مزید کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس عوام کو دوران سفر مکمل سیفٹی اور سیکیورٹی مہیاکرنے کیلئے کوشاں ہے۔ موٹروے پولیس کی روڈ سیفٹی کے میدان میں کاوشیں قابل خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ موٹروے پولیس قانون کا نفاذ بغیر کسی تفریق کے کرا رہی ہے ، جس کی وجہ سے لوگوں کے رویوں میں مثبت تبدیلی آرہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین کی صلاحیتوں کی تعمیر کسی بھی شعبے کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ صلاحیتوں کی تعمیر کی اہمیت کے پیش نظر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس تمام کیڈرز کے افسران و ملازمین کی صلاحیتوں کومزید بہتر بنانے کیلئے خصوصی لیکچرز اور ورکشاپس کا با قاعدہ ہتمام کررہی ہے اور آج کا یہ پروگرام بھی افسران کی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے کے لئے اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل ڈاکٹر سید کلیم امام نے مہمان شخصیت مشعال حسین ملک کا شکریہ ادا کیا اور انہیں موٹروے پولیس کی طرف سے یاد گاری شیلڈ پیش کی۔