نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور اسلام آباد پولیس کے زیر اہتمام شہداء پولیس پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ٹی ٹوئنٹی میچ کا انعقاد

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور اسلام آباد پولیس کے زیر اہتمام شہداء پولیس پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شالیمار کرکٹ گراؤنڈ F-6 اسلام آباد میں پولیس الیون اور فیاض سنبل فاؤنڈیشن الیون کے درمیان ایک دوستانہ ٹی ٹوئنٹی میچ کا انعقاد کیا گیا ۔ ٹی 20 میچ میں فیاض سنبل فاؤنڈیشن الیون نے پولیس الیون کو 04وکٹوں سے شکست دے کر جیت لیا۔

3

فیاض سنبل فاؤنڈیشن الیون کی ٹیم آسٹریلین پولیس کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس پولیس افسران پر مشتمل تھی جبکہ پولیس الیون کی ٹیم نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور اسلام آباد پولیس کے افسران پر مشتمل تھی۔ پولیس الیون نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 166رنز بنائے۔ پولیس الیون کی طرف سے انسپکٹر جنرل ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے 31رنز ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیڈ کواٹر اشفاق احمد نے 28رنز جبکہ ایس ایس پی اسلام آباد پولیس زبیر احمد شیخ نے 26رنز بنائے۔ فیاض سنبل فاؤنڈیشن الیون کی طرف سے JamieاورElliot نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔جواب میں فیاض سنبل فاؤنڈیشن الیون نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں 06وکٹون کے نقصان پر پورا کرلیا۔ فیاض سنبل الیون کے آسڑیلین بیٹسمین Marzioنے سب سے زیادہ 52رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ Jamieنے 31رنز بنائے۔فیاض سنبل فاؤنڈیشن الیون کے Marzioکو بہترین کا کر دگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ میچ کے مہمان خصوصی سینیٹر انوار ا کاکڑ تھے ۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی انوار الحق کاکڑ نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر سینٹیر انوار الحق نے شہداء پولیس پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے ٹی ٹوئنٹی میچ کے انعقاد پر انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام اور انسپکٹر جنرل اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ء پولیس ہمارے قومی ہیرو ہیں اورہم شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اورہم کبھی ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتے ، اس موقع پر انہوں نے شہدا ء کے خاندان کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا۔ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں کیخلاف بہت سی قربانیاں پیش کی ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلاشبہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس پاکستان کا بہترین ادارہ ہے۔ موٹروے پولیس نے اپنی محنت اور پیشہ وارانہ سرگرمیوں کے زریعے عوام میں جو اپنا مقام بنایا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ موٹروے پولیس کے افسران نے اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بھرپور دلچسپی لی ہے جو کہ قابل تعریف ہے۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل ،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا کہ پولیس کے 7ہزار افسران و جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں ، پولیس لوگوں کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ ہر مشکل گھڑی میں   اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے ۔ ڈاکٹر سید کلیم امام نے فیاض سنبل فاؤنڈیشن الیون کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔ فیاض سنبل فاؤنڈیشن الیون کے آسڑیلین کیپٹن Denny نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور اس کی سر زمین انٹرنیشنل میچوں کے لئے سازگار ہے۔ ا یڈیشنل انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس غلام رسول زاہد ، ڈی آئی جی ہیڈ کواٹر اشفاق احمد خان ، ڈی آئی جی آپر یشن عباس احسن ، اے آئی جی اصغر علی ، صدر ڈائیو انٹرنیشنل Y.H. Lee، رانا انور چےئرمین ڈائیو انٹرنیشنل اسلام آباد ٹرمینیل، اسلام آباد پولیس اور موٹروے پولیس کے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی صاحبان ، سیکٹرکما نڈرز، سول سوسائٹی کے ممبران،قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بولر شعیب اختر ،شہدا ء کے خاندان کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں کی ایک کثیر تعداد اس میچ سے لطف اندوز ہوئے ۔آخر میں انسپکٹر جنرل ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے میچ کے مہمان خصوصی سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو سوونےئر پیش کیا۔

2