حال ہی میں ترقی پانے والے ایڈیشنل آ ئی جی غلام رسول زاہد, شاہد حیات اور خالد محمودکو ایڈیشنل انسپکٹرجنرل پولیس کے بیجز لگا رہے ہیں۔

موٹروے پولیس ہیڈ کواٹر اسلام آباد میں حال ہی میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سے ایڈیشنل انسپکٹرجنرل پولیس کے عہدے پر ترقی پانے والے آفیسر غلام رسول زاہد کو ترقی کے بیجز لگانے کی تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں سیکرٹری وزارت نارکوٹیکس کنٹرول اقبال محمود، آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام، ڈی آئی جی ہیڈ کواٹر اشفاق احمد، ڈی آئی جی نارتھ زون عباس احسن کے علاوہ موٹروے پولیس کے دیگر سینئر افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ سیکرٹری وزارت نارکوٹیکس کنٹرول اقبال محمود اور انسپکٹر جنرل ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کے عہدے پر ترقی پانے والے آفیسر غلام رسول زاہد کو ترقی بیجز لگائے ۔ سیکرٹری نارکوٹیکس کنٹرول اقبال محمود اور انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کے عہدے پر ترقی پانے پر غلام رسول زاہد کو مبارکباد باد دی ۔

Promotion of Add.l IG 26-02-18 -Eng-site-Copy - Copy

حال ہی میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سے ایڈیشنل انسپکٹرجنرل پولیس کے عہدے پر ترقی پانے والے آفیسرشاہد حیات کو ترقی کے بیجز لگانے کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام، چیف پولیس کراچی مشتاق مہر کے علاوہ موٹروے پولیس، سند ھ پولیس کے علاوہ دیگر سینئر افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ انسپکٹر جنرل ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام اور چیف پولیس کراچی مشتاق مہر نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کے عہدے پر ترقی پانے والے آفیسر مشتاق مہر کو ترقی بیجز لگائے ۔ انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام اور چیف پولیس کراچی مشتاق مہر نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کے عہدے پر ترقی پانے پر شاہد حیات کو مبارکباد باد دی ۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کے عہدے پر ترقی پانے والے آفیسر شاہد حیات نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں بطور ڈی آئی جی این فائیو (ساؤتھ )زون اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ آئی جی ڈاکٹر سید کلیم امام نے افسران سے کہا کہ روڈ یوزرز کی حفاظت اور ان کی مدد کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ موٹروے پولیس کے حصے میں اچھی شہرت صرف خوش اخلاقی ، قانونی کی یکساں حکمرانی اور مشکل وقت میں بلاتفریق مددکی وجہ سے آئی ہے لہذا اس کو ہر حال میں قائم رکھیں۔ چیف پولیس کراچی مشتاق مہر نے موٹروے پولیس کی کار کردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس نے عوام میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے بارے میں نئی سوچ پید ا کی ہے۔ ترقی پانے والے آفیسر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس شاہد حیات نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس کے افسران شاہراؤں پر روڈ یوزرز کی خدمت کیلئے پراعظم ہے۔ موٹروے پولیس کے افسران روڈ یوزرز کی بروقت مدد کو یقینی بنانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

Add. IG Shahid Hayat

موٹروے پولیس ہیڈ کواٹر اسلام آباد میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس خالد محمودکو ایڈیشنل انسپکٹرجنرل پولیس (گریڈ21) کے عہدے پر ترقی پانے پرترقی کے بیجز لگانے کی تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں سابق ڈائریکٹر جنرل اینٹلی جینس بیورو ڈاکٹر محمد شعیب سڈل ، آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام،، ڈی آئی جی ہیڈ کواٹر اشفاق احمد، ڈی آئی جی محمد موٹرویز محمد عمر شیخ، ڈی آئی جی نارتھ زون عباس احسن ، اے آئی جی اصغر علی ، اے آئی جی فاضل حامد کے علاوہ موٹروے پولیس کے دیگر سینئر افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ سابق ڈائریکٹر جنرل اینٹلی جینس بیورو ڈاکٹر محمد شعیب سڈل اور انسپکٹر جنرل ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کے عہدے پر ترقی پانے والے آفیسر خالد محمود کو ترقی بیجز لگائے ۔سابق ڈائریکٹر جنرل اینٹلی جینس بیورو ڈاکٹر محمد شعیب سڈل اور انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کے عہدے پر ترقی پانے پر خالد محمود کو مبارکباد باد دی ۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کے عہدے پر ترقی پانے والے آفیسر خالد محمود نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں کمانڈنٹ کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

Rank wearing commandant - Copy