انسپکٹر جنرل ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کا جہلم میں پولیس افسران و ملازمان سے خطاب

انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس عوام کی خدمت قانون کا بلا امتیاز اطلاق موٹروے پولیس کا طرہِ امتیاز ہے۔ انسپکٹر جنرل نے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اخلاقیات ، خوش گفتاری اور قانون کے بلا امتیاز اطلاق کے ساتھ ساتھ مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کو ہر صورت ممکن بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این فائیو نارتھ زون جہلم میں پولیس افسران وملازمان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں زونل کمانڈر ڈی آئی جی عباس احسن، سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی وحید خٹک ، اور ڈی ایس پیز اور فیلڈ سٹاف نے شرکت کی۔ انسپکٹر جنرل نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس پاکستان کا ایک باوقار ادارہ ہے اور ملک میں ایک امتیازی حیثیت رکھتا ہے جس کے افسران نا صرف اعلی تعلیم یافتہ ہیں بلکہ افسران نے اپنی شائستہ روی اور مثالی رویہ کے ذریعے عوام کے دلوں میں ایک اچھا مقام حاصل کیا ہے۔انسپکٹر جنرل نے مزید کہا کہ مستقبل میں ادارے کا دائرہ کار مزید وسیع ہو گا اور فیلڈ اسٹاف کو تمام لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جائیگی تاکہ اس فورس کی گارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور اس کے لیے کام جاری ہے۔ا نسپکٹر جنرل ڈاکٹر سید کلیم امام نے آپریشنل کنٹرول روم کا افتتاح کیا اور کہا کہ محکمہ کے ملازمان کے لیے میڈیکل پالیسی کا جلد اعلان کیا جائے گا اور کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل عہدہ کے ملازمان کو جلد ترقی دی جائے گی۔ خطاب کے آخر میں انسپکٹر جنرل ڈاکٹر سید کلیم امام نے افسران و ملازمان کے مسائل سنے اور ان مسائل کے فوری حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔

Event 11-09-17 (2)
Event 11-09-17 (1)