موٹروے پولیس میں حال ہی میں سب انسپکٹر /پیٹرول آفیسر سے انسپکٹر /سینئر پیٹرول آفیسر کی عہدے پر ترقی پانیوالے افسران کو بیجز لگانے کی تقریب

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈ یپار ٹمینٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں حال ہی میں ترقی پانے والے 123 سب انسپکٹر /پیٹرول آفیسر سے انسپکٹر /سینئر پیٹرول آفیسر کی عہدے پر ترقی کے بیجز لگانے کی تقریب موٹروے پولیس لائن ہیڈ کواٹراسلام آباد میں منعقد ہوئی ۔ ترقی پانے والوں میں ایک خاتون آفیسر بھی شامل ہے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے مواصلات محمد جنید انوار چوہدری تھے۔ تقریب میں انسپکٹر جنرل ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور دیگر سینئر افسران کے علاوہ ریٹائرڈ آئی جیز ، بیورکریٹس نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے مواصلات جنید انوار چوہدری نے کہا کہ موٹروے پولیس پاکستان کا سب سے بہترین ادارہ ہے اور یہ میرا آئیڈیل ادارہ ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران نے اپنی شاندار کارکردگی، خوش اخلاقی سے اس ادارے کو نہ صرف مثالی ادارہ منوایابلکہ عوام کی مکمل خوشنودی اور اعتماد بھی حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس کے افسران نے حسن اخلاق، پیشہ وارانہ مہارت، کارکردگی اور دیانتداری سے محکمے کی نیک نامی میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے موٹروے پولیس کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس کی کارکردگی دوسرے اداروں کے لئے مشعل راہ ہے۔ وزیر مملکت محمد جنید انوار چوہدری نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری کے معاہدوں کے بعد پورے ملک میں سڑکوں کا جال بچھنا شروع ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کیJurisdiction مستقبل قریب میں کافی بڑھ جائے گی۔ انہوں نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فسران محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے ادارے کا نام مزید روشن کریں اور اپنے حسن اخلاق سے اس کی نیک نامی میں مزید اضافہ کریں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق انسپکٹر جنرل پولیس افتخار رشید نے کہا کہ موٹروے پولیس کے افسران نے محنت ، لگن اور جوش و جذبے سے نہ صرف قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا بلکہ روڈ یوزرز کو بروقت امداد فراہم کرکے نہ صرف وطن عزیز پاکستان میں محکمے کا نام روشن کیا بلکہ دینا میں موٹروے پولیس کو عزت کی نگا ہ سے دیکھا جاتاہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عوام میں ایک نئے پولیس کلچر کو متعارف کرایا ہے ،روڈ پر اپنی موجودگی سے عوام کو مکمل تحفظ کا بھی احساس دلایا ہے۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ افسران کی ترقی ان کی بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے۔ڈاکٹر سیدکلیم امام نے کہا کہ ٹریفک کے بڑھتے ہوئے بہاؤ اور اقتصادی راہداری کے منصوبے کے تحت نئی جدید شاہراؤں کے قیام کے نتیجے میں موٹروے پولیس کی افرادی قوت ، دائرہ کار اور محکمانے ذمہ داریوں میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک موثرلائحہ عمل ترتیب دینے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں متوقع مشکلات اور چیلنجز سے احسن طریقے سے نمٹا جا سکے۔وطن عزیز اور اس محکمے کیلئے شہداء کی خدمات کو کبھی ہم فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے محمد جنید انوار چوہدری اور انسپکٹر جنرل ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے انسپکٹر / پیٹرول آفیسرسے سینئر پیٹرول آفیسر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو ترقی کے بیجز لگائے ۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل ڈاکٹر سیدکلیم امام نے مہمان خصوصی وزیر مملکت مملکت برائے مواصلات محمد جنید انوار چوہدری اور سابق انسپکٹر جنرل پولیس افتخار احمد رشید کو شیلڈ پیش کی۔

Inspector Promotion 30-08-17 (2)