رمضان المبارک کے دوران خصوصی روڈ سیفٹی مہم

آئی جی موٹروے پولیس شوکت حیات  کی خصوصی ہدایت پرموٹروے پولیس کے افسران نے عید کے پر مسرت موقع پر موٹروے استعمال کرنے والوں میں تحائف تقسیم کئے گئے۔یہ تحائف موٹروے زون کے تمام بڑے ٹال پلازوں اور سروس ایریاز میں تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر ڈی آئی جی موٹرو زون نے محمد امتیازشاہ نے کہا کہ موٹروے پر سفر کرنے والوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اورروڈ یوزرز کی سہولت، بروقت امداد اور ٹریفک کے بلا تعطل بہاؤ کویقینی بنانے کیلئے ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی موٹروے پولیس شوکت حیات کی ہدایت پر موٹروے زون نے عید الفطر کے موقع پراوور سپیڈنگ ، اوورلوڈنگ اور مسافروں سے زائد کرایوں کے حصول کے خلاف سخت کاراوائی عمل میں لانے سپیشل سکواڈز ترتیب دیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ جہاں موٹروے پولیس اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروکار لا کر عوام کا سفر محفوظ بنانے کے لئے کوشاں ہے وہیں عوام نے بھی ہمیشہ مقاصد کے حصول میں موٹروے پولیس کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ موٹروے پر گاڑی چلانے والوں کو چاہئے کہ دورانِ سفر ہمیشہ ٹریفک قوانین پر عمل کو یقینی بناتے ہوئے سیٹ بیلٹ کا استعمال، اوور سپیڈنگ سے گریز،لین لائن ڈسپلن پر عملد اورسفر سے قبل نیند کا پورا ہونے جیسے روڈ سیفٹی عوامل کو یقینی بنائیں۔

انسپکٹر  جنرل ،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شوکت حیات کی ہدایات کی روشنی میں رمضان المبارک میں موٹرویز اورہائی ویز پر خصوصی روڈ سیفٹی مہم کا سلسلہ 2017-06-23کو بھی جاری ہے ۔ اس سلسلہ میں موٹروے پولیس کے افسران نے جی ٹی روڈ مندرہ ٹال پلازہ پر مسافروں میں افطاری اور روڈ سیفٹی پیغامات پر مبنی خصوصی پمفلٹس تقسیم کئے اور ساتھ ساتھ دوران سفر روڈ سیفٹی کے اُصولوں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

 
Event 23-06-17(2)Event 23-06-17(1) Event 24-06-17(2)Event 24-06-17(1)