انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس شوکت حیات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران اور ملازمین میں انعامات تقسیم کئے

موٹروے پولیس ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیںآج بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران اور ملازمین میں تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کرنیکی تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شوکت حیات نے موٹرو ے پولیس ہیڈ کوراٹرز کے افسران DSP/CPOاقبال احمد خان،DSP/CPOحامد علی زیدی، کمپیوٹر پروگرامر بدرا الحسن، SPOمحمد اسد ،SPOکامران لطیف، SPOمحمد عمر، POمنظور حسین ، POطارق حسین تارڑ،POقلب عباس، PAٹو آئی جی ناصر حسین اور مالی محمد منیر کو بہترین کارکر دگی کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے۔ تقریب میں انسپکٹر جنرل شوکت حیات نے افسران اور ملازمین کی کارکردگی کو سراہا اور بھر پور حوصلہ افزائی کی اور اس بات پر زور دیا کہ وہ آئندہ بھی بہترین کارکر د گی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اس ادارے کا نام مزید روشن کریں۔

Event 27-02-17 (1)

 

Event 27-02-17 (2)