موٹروے پولیس نارتھ زون کیطرف سے قوتِ سماعت و گویائی سے محروم افراد کیلئے روڈ سیفٹی کانفرنس کا انعقاد

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس این فائیو نارتھ زون نے قوتِ گویائی و سماعت سے محروم فراد کیلئے ٹریفک قوانین کی آگاہی سے متعلق روڈ سیفٹی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ روڈ سیفٹی کانفرنس کے مہمانِ خصوصی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شوکت حیات تھے جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی گونگے اور بہرے افراد کی مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گونگے اور بہرے افراد کی مختلف تنظیموں کے صدور نے انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کو اپنے روڈ سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا ۔روڈ سیفٹی کانفرنس کی میزبانی کرتے ہوئے ڈی آئی جی این فائیو نارتھ عباس احسن نے کہا کہ گونگے اور بہرے افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور موٹروے پولیس باہمی ہم آہنگی کیلئے مزیدکوششیں جاری رکھے گی اور سماعت و گویائی سے محروم بچوں کے اسکولوں میں موبائل ایجوکیشن یونٹس کے ذریعے روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی فراہم کریگی۔

Event 01-02-17 (1)

آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شوکت حیات نے روڈ سیفٹی کانفرنس میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گونگے اور بہرے افراد معا شرے کا اہم حصہ ہیں اور معاشرے کی فلاح و بہود میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس قوتِ گویائی سے محروم افرادکی روڈ سیفٹی سے متعلق مسائل کے سدِ باب کیلئے آیندہ بھی موثر انداز میں کوششیں جاری رکھے گی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ گونگے بہرے افراد کیلئے لائسنس کے اجراء، گونگے اور بہرے افراد کیلئے مخصوص نشانات کے اجراء کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ سکول کے سلیبس میں سائن لینگوج کو شامل کیا جائیگا ۔انسپکٹر جنرل نے کہا کہ اس ضمن میں دوسری ڈرائیونگ لائنسنگ اتھارٹیز کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی مختلف ممالک کے ساتھ رابطہ کر کے گونگے بہرے افراد کوبین الاقوامی قوانین کے مطابق لا ئسنس کے اجراء کیلئے قانون سازی کی جائیگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس ڈرائیونگ سکولز میں ایسے افراد کیلئے سیٹوں کے مخصوص کوٹہ کو یقینی بنایا جائیگا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اشاروں کی زبان کے ترجمان کو موٹروے ڈرائیونگ لائیسنسنگ اتھارٹی کے دفتر میں تعینات کیا گیا ہے تا کہ ان افراد کو لائسنس کے حصول میں مدد فراہم کی جا سکے۔ کانفرنس میں موجود افراد نے انسپکٹر جنرل سے مختلف سوالات کیے جن میں موٹروے پولیس کے افسران کی سائین لینگویج سے متعلق ٹریننگ، گونگے اور بہرے افراد سے متعلق سائن بورڈز اور لائسنس کے اجراء سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان تمام باتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔ تقریب کے اختتام پر آئی جی موٹروے پولیس نے تقریب کے شرکاء میں شیلڈز اور تحائف تقسیم کیے اور میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا مستقبل میں بھی قوتِ سماعت و گویائی سے محروم افراد کے مسائل کو اسی طرح اجاگر کرتا رہے ۔

Event 01-02-17 (2)