انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس شوکت حیات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران اور ملازمین میں انعامات تقسیم کئے

موٹروے پولیس ہیڈ کواٹر اسلام آبادمیںآج بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران اور ملازمین میں تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کرنیکی تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شوکت حیات نے موٹرو ے پولیس ہیڈ کواٹر کے افسران DSP/CPOاقبال احمد خان،SPOلعل واحد،SPOمحمد اسد ،POسعید حسن، اکاؤنٹیٹ محمد سرفراز، PAٹو آئی جی ناصر حسین، بجٹ افسر محمد شفیق ، ACPزاہد قیوم،اسٹینو ٹائپسٹ اسد رحمن، APOسمیع اللہ، JPOابرار احمد اوراردلی صورت شاہ کو بہترین کارکر دگی کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے۔ تقریب میں انسپکٹر جنرل شوکت حیات نے افسران اور ملازمین کی کارکردگی کو سراہا اور بھر پور حوصلہ افزائی کی اور اس بات پر زور دیا کہ وہ آئندہ بھی بہترین کارکر د گی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اس ادارے کا نام مزید روشن کریں ۔

Event 13-02-17  (1)
Event 13-02-17  (2)