موٹروے پولیس نے لاہور سے چوری شدہ کار برآمد کر لی اورجی ٹی روڈ پر دوران پیٹرولنگ ملنے والے گمشدہ 03 بچوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے اسلام آباد-پشاور موٹروے(M-1) پربرہان کے قریب بروقت کاروائی کرتے ہوئے لاہور سے چوری کی گئی کار برآمد کرلی اور دوران پیٹرولنگ جی ٹی روڈ سے ملنے والے 03 گمشدہ بچوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کوایک ٹریکر کمپنی نے اطلاع دی کہ ایک سیاہ رنگ کی کرولا کار نمبرLWA-0580، ماڈل 2005لاہور کے حدود سے چوری کی گئی ہے ۔ لہذا موٹروے پولیس مذکورہ کار کی برآمد گی میں مدد کرے ، یہ اطلا ع ملتے ہی موٹروے پولیس نے اپنی تمام پیٹرولنگ گاڑیوں کو الرٹ کر دیا اور مذکورہ کار کی ناکہ بندی کروا دی گئی ، سخت چیکنگ کے باعث نامعلوم ملزمان کار کو موٹروے (M-1) پربرہان کے علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ موٹروے پولیس کے افسران SPOاختر نواز اورPOعبدالقیوم نے کار کو اپنے قبضے میں لے لیا۔دوران تفتیش معلوم ہوا کہ مذکورہ کار طارق محمود نامی شخص کی ہے جو کہ علاقہ تھانہ شاد باغ لاہور سے چوری ہوئی تھی۔ بعدازاں موٹروے پولیس نے برآمد شدہ کار کو برائے مزید قانونی کارروائی کے لئے مالک کی موجود میں لوکل پولیس تھانہ شاد باغ لاہور اینٹی کار لفٹنگ سیل کے حوالے کر دیا۔

دوسری کارروائی میں موٹروے پولیس کے افسران POمسعود طاہر اور POمحمد ریاض کو نوشہرہ کے علاقے میں دوران پیٹرولنگ جی ٹی روڈسے ایک 5سال کا گمشدہ بچہ ملا۔ پوچھنے پر بچے نے اپنا نام شوکت محمود ولد عبدالجبار بتایا اور کہا کہ اپنے گھر کا راستہ بھول گیا ہوں۔موٹروے پولیس کے افسران نے بچے کو اپنے حفاظتی تحویل میں لے کر ورثاء کی تلاش شروع کر دی۔ کافی تگ و دو کے بعد موٹروے پولیس کے افسران بچے کے ماموں سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔بعدازاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد بچے کو اس کے ماموں تاج خان کے حوالے کر دیا گیا۔

تیسری کارروائی میں موٹروے پولیس کو ہیلپ لائن (130) پر ایک روڈ یوزر نے اطلاع دی جی ٹی روڈ پر مندرہ کے علاقے میں ایک بچہ جس کی عمر 4سال کا بچہ ایک سیلور رنگ کی ہائی ایس نمبر LES-8044جوکہ راولپنڈی سے منڈی بہاؤالدین جارہی ہے۔میں سے پیچھے رہ گیا ہے ۔یہ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران POمحمد منیر اور POراشد مغل فوری طور پر موقع پر پہنچے اور بچے کو اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ پوچھنے پر بچے نے اپنا نام طلحہ ولد محمد سلیم سکنہ منڈی بہاؤالدین بتایا ۔ کافی تگ و دو کے بعد موٹروے پولیس کے افسران بچے کے ماموں سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔بعدازاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد بچے کو اس کے ماموں فیصل زید سکنہ منڈی بہاؤالدین کے حوالے کر دیا گیا۔

چوتھی کارروائی میں موٹروے پولیس کے افسران POمحمد اظہر اور POفرحت حسین کو سرائے عالمگیر کے علاقے میں دوران پیٹرولنگ جی ٹی روڈ پرایک لڑکا جس کی عمر 21سال تھی کو پیدل چلتے ہوئے دیکھا ۔ جس کا ذہنی توازن خراب تھا۔ موٹروے پولیس کے افسران نے لڑکے کو اپنی حفاظتی تحویل میں لے کر پوچھا تو وہ اپنا نام اور پتہ نہ بتا سکا ۔ مذکورہ لڑکے سے ایک موبائل نمبر برآمد ہوا۔ جس کے ذریعے اس کے والد سے رابطہ کیا گیا۔ لڑکے کے والد نے بتایا کہ لڑکے کا نام محمد مدثر ہے ۔ بعد ازاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد بچے کو اس کے والد محمداسحق سکنہ جہلم کے حوالے کر دیا گیا۔