روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کی آگاہی کو موٹروے پولیس نے ہمیشہ ترجیح دی ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس شوکت حیات

انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شوکت حیات نے کہا کہ روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کی آگاہی کو موٹروے پولیس نے ہمیشہ پہلی ترجیح دی ہے تاکہ سڑکوں پر سفر کرنے والوں کی جان ومال کی بہترطریقے سے حفاظت کی جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس نے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے بارے میں نئی سوچ پید ا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی ہر شہری کی ذمہ دار ی ہے اور اسی طرح معاشرے کے تمام طبقوں کو ساتھ لے کراجتماعی طریقے سے حادثا ت پر قابو پایا جا سکتا ہے۔وہ آج اسلام آباد میں اپنے دفتر میں موٹروے زون میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کرنیکی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔تقریب میں انسپکٹر جنرل پولیس شوکت حیات نے موٹروے زون کے افسران SPOعاشق حسین چوہان، SPOثاقب وحید، Lady SPOشاہدہ یاسمین، POخان شکیل نواز، APOشیر احمد بابر، JPOعشرت فاطمہ ، فوٹو گرافر آرمان علی اور ہیلپر شوکت علی کو انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا ۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل شوکت حیات نے افسران کی کاکر دگی کو سراہا اور ان کی فرض شناسی کی تعریف کی ۔

Event 19-12-16(1)

Event 19-12-16(2)