موٹروے پولیس کی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی ممنوعہ گٹکا برآمد ، ملزم گرفتار

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی گٹکا کے سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کار سے سولہ لاکھ آٹھ ہزارممنوعہ گٹکا کے پیکٹ برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے پر جامشورو کے علاقے میں دوران پیٹرولنگ موٹروے پولیس کے افسران SPOعبدالرازق اور SPOراشد صدیقی نے ایک مشکوک کرولا کارنمبر AGN-316 کو رکنے کا اشارہ کیا۔ جس پر ڈرائیورنے کارروکنے کی بجائے رفتار کو بڑھا لیا اور فرار ہونے کی کوشش کی ۔ موٹروے پولیس کے افسران نے مذکورہ کارکا تعاقب کر کے روک کر ڈرائیور کاشف حسین ولد محمد حسین سکنہ کراچی فوری طور پر گرفتار کرلیا۔ کار کی

Good Work 30-11-16