نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ایک مثالی ادارہ ہے جس کی کار کردگی قابل تعریف ہے, سیکرٹری مواصلات

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ایک مثالی ادارہ ہے جس کی کارکر دگی قابل فخر ہے۔ موٹروے پولیس حادثات میں کمی اور سڑک پر سفر کرنے والوں کی جانوں کی حفاظت کر کے اعلیٰ پیشہ وارانہ کارکر دگی کا ثبوت دے رہی ہے۔ موٹروے پولیس نے معیاری ڈرائیونگ کی تربیت کیلئے جو روڈ سیفٹی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کئے ہیں ۔وہ قابل ستائش ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی سیکرٹری مواصلات خالد مسعود چوہدری نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس روڈ سیفٹی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد سے ڈرائیونگ ٹریننگ کورس مکمل کرنیوالے 43ویں اور44ویں بیجزکے شرکاء میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں آئی جی موٹروے پولیس شوکت حیات ، ڈی آئی جی ہیڈ کواٹر غلام رسول زاہد، ڈی آئی جی موٹرویز امتیاز شاہ کے علاوہ موٹروے پولیس کے دیگر سینئرافسران بھی موجودتھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکر ٹری مواصلات خالد مسعود چوہدری نے کہا کہ موٹروے پولیس نے اپنی بہترین کارگردی اور حسن اخلاق سے نہ صرف پاکستان بلکہ سارک ریجن میں بھی اپنا ایک مقام بنایا ہے۔ موٹروے پولیس نے محنت ،لگن ، جانفشانی ،ڈسپلن ، انفورسمنٹ اور پروفیشلزم سے عوام کی دلوں میں جگہ بنائی ہے۔ موٹروے پولیس نے اپنی بہترین حکمت عملی سے عوام میں ٹریفک قوانین کی احترام کی نئی سوچ پیدا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹرویز اور ہائی ویزقومی اثاثہ ہیں جن کی حفاظت اور صفائی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا موٹرویز اور ہائی ویز پرسفر کرنے سے پہلے روڈ یورزر اپنی گاڑی کی صفائی اور فٹنس کا خصوصی خیال رکھیں۔ اس موقع پرانہوں نے مزید کہاکہ اگرکسی ملک کی قوم کے بارے میں جاننا ہو تو اس ملک کی ٹریفک ڈسپلن کو دیکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ CPEC کی وجہ سے پاکستان میں ٹریفک کی بہاؤ میں خاصا اضافہ ہو گا ۔ جس کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے روڈ سیفٹی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ موٹروے پولیس کی کاوشوں سے عوام میں ٹریفک قوانین بارے میںآگاہی پیدا ہوئی ہے۔ اس موقع پرسیکرٹری مواصلات نے آئی جی موٹروے پولیس اور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی ٹریننگ ٹیم کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ ٹریننگ مکمل کرنے والے شرکاء کو مبارکبا د دی اور کہا کہ آپ نے ایک بہترین ادارے سے ڈرائیونگ ٹریننگ حاصل کی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی موٹروے پولیس شوکت حیات نے کہا کہ موٹروے پولیس نے برصغیر میں نئی پولیسنگ کلچر متعارف کروائی ہے اور عوام کی خدمت سے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ انتھک محنت اور بہترین کاکردگی سے موٹروے پولیس پاکستان کی بہترین اور معیاری ٹریفک ریگولیشن اور انفورسمنٹ ادارہ کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے ۔ موٹروے پولیس نے عوام کی اخلاقی اور دوران سفر مشکل میں مدد کا کلچر پیش کرکے پولیس اور عوام کے درمیان حائل فاصلوں کو دور کیا ہے ۔ انہوں نے کہا موٹروے پولیس نے عوام میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے بارے میں نئی سوچ پید ا کی ہے۔ موٹروے پولیس نے اپنی بہترین صلاحیتوں ،اپنے کردار ،اخلاق ،عوام کی خدمت کی جذبے اور فرض شناسی سے عوام کی نظروں میں اپنا ایک الگ مقام بنایا ہے۔

اس موقع پرخطبہ استقالیہ پیش کرتے ہوئے ڈی آئی جی ہیڈ کواٹر غلام رسول زاہد نے کہا کہ موٹروے پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید تر ین سہو لیات سے آراستہ، بہتر ین تحقیق سے مزین کو رس اور جدید ترین سمولیٹرز کے ذریعے اعلیٰ تربیت یافتہ اور ماہر انسڑکٹر ز کے زیر نگرانی سرکار ی ، غیر سرکاری اداروں کے افراد اور پبلک سیکٹر کے ڈرائیورز کو ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کے متعلق جدید تربیت دی جاتی ہے تاکہ پاکستان میں ڈرائیونگ کے صحیح کلچر اور روڈ سیفٹی کی شعور کو کو عام کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد سے اب تک 642خواتین اور 764حضرات نے ڈرائیونگ ٹریننگ کورس مکمل کیا ہے۔

روڈ سیفٹی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ آمد کے مو قع پر سیکرٹری مواصلا ت خالد مسعود چوہدری کو چاق و چوبند پولیس دستے نے سلامی پیش کی ۔ انہوں نے ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی ، روڈ سیفٹی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور موٹروے پولیس ایف ایم 95کا بھی دورہ کیا ۔ اس کے علاوہ سیکرٹری مواصلات خالدمسعود چوہدری نے یادگار شہداء پرحاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

تقریب کے آخر میں سیکرٹری مواصلات خالد مسعود چوہدری نے ڈرئیونگ کی تربیت مکمل کرنیوالے شرکاء میں اسناد تقسیم کئے۔ اس موقع پر آئی جی موٹروے پولیس نے وفاقی سیکرٹری مواصلات خالد مسعود چوہدری کو محکمے کی شیلڈ پیش کی۔

Event24-11-16(2)

Event24-11-16(1)