آئی جی موٹروے پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالے افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا

موٹروے پولیس ہیڈ کواٹر اسلام آباد میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس شوکت حیات نے موٹروے زون میں بہترین کارکر گی کا مظاہر ہ کرنے والے افسرانCPOمرزا عامر جاوید، SPOاحمدخان اور POاعجاز احمد کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات دئیے۔ تقریب میں انسپکٹر جنرل شوکت حیات نے افسران کی کارکردگی کو سراہا اور بھر پور حوصلہ افزائی کی اور اس بات پر زور دیا کہ وہ آئندہ بھی بہترین کارکر د گی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اس فورس کا نام مزید روشن کریں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فرائض منصبی احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے موٹروے پولیس نے عوام میں اپنا خاص مقام پیدا کیا ہے اوربہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران انعامات کے حقد ر ہیں۔

Reward 14-11-16 (2) Reward 14-11-16 (1)