مدد کے فلسفے کو ہر حال میں اپنی ترجیحات میں اول رکھیں ۔آئی جی موٹروے پولیس شوکت حیات

موٹروے  پولیس  ہیڈ کواٹر اسلام آباد میں ایک تقریب میں انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس شوکت حیات نے نارتھ زون میں مری ایکسپریس وے پر بہترین کارکر گی کا مظاہر ہ پر دو افسرانSPOاشفاق احمد خان اور POمحمد عمر کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات دئیے۔ تقریب میں انسپکٹر جنرل شوکت حیات نے دونوں افسران کی کارکردگی کو سراہا اور بھر پور حوصلہ افزائی کی اور اس بات پر زور دیا کہ وہ آئندہ بھی بہترین کارکر د گی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اس فورس کا نام مزید روشن کریں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی حامل فورس ہے لہذا مدد کے فلسفے کو ہر حال میں اپنی ترجیحات میں اول رکھیں۔آئی جی نے کہا کہ موٹر وے پولیس کے افسران اپنے امتیازی اوصاف، رزق حلال، ایمانداری ، خوش اخلاقی اور قا نون کے یکساں نفاذ کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں اورانہی اوصاف کی وجہ سے یہ فورس قو م کا فخر بن چکی ہے اور ایک منفردادارے کا مقام رکھتی ہے ۔ لہٰذا ا ن اوصاف کو ہر قیمت پر بر قرار رکھا جائے۔

Event 25-10-16