عید پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنیوالی گاڑیوں کے خلاف کارروائی

انسپکٹر  جنرل، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شوکت حیات کی جا نب سے تیسرے دن ذیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف موٹروے پولیس کی بھرپور کاروائی جاری ہے کہ ٹرانسپورٹرحضرات عوام سے ذیادہ کرایہ ہرگزوصول نہ کریں۔مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپوٹروں کے خلاف جاری مہم کے دوران نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے  لاکھوں روپے مسافروں کو واپس دلوائے ۔

تفصیلات کے مطابق12 ستمبر 2016 کو موٹروے زون میں 115گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور مبلغ 11,3970/- روپے زائد وصول شدہ کرایہ واپس دلوایا ۔ جی ٹی روڈ ساؤتھ زون (سکھر سے کراچی) میں428 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی اور وصول کیا گیا زائد کرایہ مبلغ/- 16,28430 روپے واپس دلوایا۔ جی ٹی روڈ نارتھ زون (پشاور تا لاہور) میں400 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مسافروں سے وصول کیا گیا زائد کرایہ مبلغ 50,230/- روپے موقع پر مسافروں کو واپس دلوایاگیا ۔ جی ٹی روڈ سینٹرل زون( لاہور تا رحیم یار خان) میں 1,116گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کرایہ کی مد میں زائد وصول کئے گئے مبلغ 42,55440/- روپے مسافروں کو واپس دلوائے۔مسافروں نے موٹروے پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے۔اب تک موٹروے پولیس نے موٹرویز اور ہائی ویزپر مبلغ 1,9885950- روپے کل زائد وصول شدہ کرایہ مسافروں کو واپس دلوایاہے۔