آئی جی موٹروے پولیس شوکت حیات کا تقسیم انعامات تقریب سے خطاب

 موٹروے پولیس ہیڈ کواٹرز اسلام آبادمیں اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران میں تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کرنیکی تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شوکت حیات نے SPOاسٹیشن مینجرموٹروے پولیس FM-95 ڈاکٹر محمود علی کھوکھر کے علاوہ SPOکامران لطیف، SPOثاقب وحید ، SPOمحمد اسد L/SPO شاہدہ یاسمین اور آرڈرلی محمد نذیر کو بہترین کارکر دگی کا مظاہر ہ کرنے پر نقد انعامات اور تعریفی اسناد دئیے ۔ افسران کی کاکر دگی کو سراہا اور ان کی فرض شناسی اور ایمانداری کی تعریف کی اور انہیں اسی طرح اچھے اور خدمت خلق والے کام کرتے رہنے کی تاکید کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے فرائض منصبی غیر جانبدرای، ایمانداری، حسن اخلاق اور احسن طریقے سے نبھا تے ہوئے نہ صرف ادارے بلکہ ملک اور قوم کا نام بھی روشن ہوتا ہے۔ اس موقع پر آئی جی نے کہا کہ روڈ یوزرز کے سفر کو محفوظ بنانے ، قومی شاہراؤں پرفرینڈلی ماحول کے ساتھ بروقت اور موثر مدد فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ آئی جی شوکت حیات نے کہا کہ وہ اپنے فیلڈ افسرا ن سے چاہتے ہیں کہ وہ قومی شاہرات پرعوام کی بر وقت مدد اور زیادہ سے زیادہ خدمت کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہ ہم اپنے افسران کی ہر ممکن ضرورت کا خیال رکھیں گے۔

Event 05-09-16(1)

Event 05-09-16(2)