روڈ صارفین کی مشکل وقت میں مدد کرنا ہی اصل عبادت ہے ۔ انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس

آج موٹروے پولیس ہیڈ کواٹرز اسلام آبادمیں موٹروے پربہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کرنیکی تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شوکت حیات نے بہترین کارکر دگی کا مظاہر ہ کرنے والے سینئر پیٹرولنگ آفیسرشکیل خان اورپیٹرولنگ آفیسرمحمد سلیم کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا ۔جنہوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے چوری شدہGLIکرولا کار نمبری FV-274 کوموٹروے کے علاقے رشہ کئی سے برآمد کیا۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل شوکت حیات نے دونوں افسران کی کاکر دگی کو سراہا اور ان کی فرض شناسی کی تعریف کی اور انہیں اسی جذبے کے ساتھ خدمت خلق کرنے کی تاکید کی ۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل نے افسران سے کہا کہ مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کرنا ہی اصل عبادت ہے ۔ افسران اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں کیونکہ ایمانداری اور حسن اخلاق ہی موٹروے پولیس کی اصل پہچان ہے ۔

Event 20-06-16