مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کرنا ہی اصل عبادت ہے, آئی جی موٹروے پولیس

انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شوکت حیات نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کرنا ہی اصل عبادت ہے ۔ افسران اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں، ایمانداری اور حسن اخلاق ہی موٹروے پولیس کی اصل پہچان ہے ۔ روڈ یوزرز کے جان ومال کی حفاظت کو ہر صورت میں یقینی بنائیں ۔ وہ آج اسلام آباد میں اپنے دفتر میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کرنیکی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔تقریب میں انسپکٹر جنرل پولیس شوکت حیات نے موٹروے پر بہترین کار کر دگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران سینئر پیٹرول آفیسر ارشاد حسین ، سینئر پیٹرول آفیسرکاشف امین، پیٹرول آفیسر محمد اکرم اور پیٹرول آفیسر محمد انور سعید ، پیٹرول آفیسرسمیع اللہ، پیٹرول آفیسرمسعود خان ، پیٹرول آفیسرشاہد گل اور پیٹرول آفیسروالی خان کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا ۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل شوکت حیات نے افسران کی کاکر دگی کو سراہا اور ان کی فرض شناسی اور ایمانداری کی تعریف کی اور انہیں اسی جذبے کے ساتھ خدمت خلق کرنے اور دوران سفر شہریوں کی بروقت مدد کرتے رہنے کی تاکید کی ۔

Event 20-06-16