انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس شوکت حیات نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران میں انعامات تقسیم کئے

آج موٹروے پولیس ہیڈ کواٹرز اسلام آبادمیں موٹروے پربہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کرنیکی تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شوکت حیات نے بہترین کارکر دگی کا مظاہر ہ کرنے والے پیٹرولنگ آفیسر وقار جاوید اورپیٹرولنگ آفیسر عمران شہزادکو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا ۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل شوکت حیات نے دونوں افسران کی کاکر دگی کو سراہا اور ان کی فرض شناسی اور ایمانداری کی تعریف کی اور انہیں اسی جذبے کے ساتھ خدمت خلق کرنے اور دوران سفر شہریوں کی بروقت مدد کرتے رہنے کی تاکید کی ۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل نے افسران سے کہا کہ مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کرنا ہی اصل عبادت ہے ۔ افسران اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں کیونکہ ایمانداری اور حسن اخلاق ہی موٹروے پولیس کی اصل پہچان ہے ۔

Event 13-06-16