انسپکٹر جنرل شوکت حیات نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں بطور آئی جی چارج سنبھال لیا

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں تعینات ہونیوالے نئے انسپکٹرجنرل شوکت حیات نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔مو ٹروے پو لیس ہیڈکواٹر اسلام آباد آمد پر ڈی آئی جی آپریشن نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس غلام رسول زاہد ، ڈی آئی جی ہیڈ کواٹرز ہیلنا سعید اور دیگر سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا ۔ وہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے 13ویں انسپکٹر جنرل ہیں۔ اس سے قبل وہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل خیبر پختونخواہ کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔ وہ پاکستان پولیس سروس میں پروفیشنل اور ایماندار افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔

IGP 01-04-2016