آئی جی موٹروے پولیس محمد سلیم بھٹی نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران میں انعامات تقسیم کئے

آج موٹروے پولیس ہیڈ کواٹرز اسلام آبادمیں موٹرویز اور ہائی ویز پراچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران میں تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کرنیکی تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس محمد سلیم بھٹی نے DSP امجد حسین،DSP ملک صلاح الدین ، DSP حمید خان، DSPبابر محمود خان، SPO محمد امیر،SPOیاسر علی اعوان، SPOنجم الحسن،SPO مظہر الحق، SPOہارون مسعود،SPO کامران لطیف، SPO کرامت علی عثمانی، SPO سردار محمد الیاس SPO شریف زادہ SPO بشیر الیاس، SPOمیر قلام خان، SPO خان بہادر، SPO ہارون اقبال، SPO محمد عمران ،SPOعظمت اللہ نیازی، SPOعامر جاوید گوندل،POفیاض منہاس، POاللہ بخش، POغلام شبیر ، POاکرام الٰہی ،JPOرانا اطہر رمضان JPOذوالفقار علی، لیڈی JPOانعم طاہر اور کک محمد سعید کو بہترین کارکر دگی کا مظاہر ہ کرنے پر نقد انعامات اور تعریفی اسناد دئیے ۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل محمد سلیم بھٹی نے افسران کی کاکر دگی کو سراہا اور ان کی فرض شناسی ، ایمانداری اور بہادری کی تعریف کی اور انہیں اسی طرح اچھے اور خدمت خلق والے کام کرتے رہنے کی تاکید کی ۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل نے افسران سے کہا کہ مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کرنا ہی اصل عبادت ہے اور اس میں اللہ کی خوشنودی ہے ۔ افسران اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں کیونکہ ایمانداری اور حسن اخلاق ہی موٹروے پولیس کی اصل پہچان ہے ۔

Event 28-1-16