موٹروے پولیس روڈ سیفٹی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے ڈرائیونگ ٹریننگ کورس مکمل کرنیوالے ٹیلی نارکمپنی کے ملازمین میں تقسیم اسناد

 نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس روڈ سیفٹی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید تر ین سہو لیات سے آراستہ، بہتر ین تحقیق سے مزین کو رس اور جدید ترین سمولیٹرز کے ذریعے اعلیٰ تربیت یافتہ اور ماہر انسڑکٹر ز کے زیر نگرانی سرکار ی ، غیر سرکاری اداروں کے افراد اور پبلک سیکٹر کے ڈرائیورز کو ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کے متعلق تربیت دی جاتی ہے تاکہ پاکستان میں ڈرائیونگ کے صحیح کلچرکو عام کیا جاسکے ۔ڈرائیوروں کا چالان کرنا نہیں چاہتے بلکہ ایسی تربیت دینا چاہتے ہیں کہ وہ قانون کی خلاف ورزی ہر گز نہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس محمد سلیم بھٹی نے آج موٹروے پولیس روڈ سیفٹی ڈرائیونگ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد میں ڈرائیونگ کی تربیت مکمل کرنیوالی ٹیلی نار کمپنی کی 35 کامیاب خواتین ملازمین میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر آئی جی نے کہا کہ پورے پاکستانی ڈرائیورں کو ڈرائیونگ کی تربیت دینا میرا فرض ہے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے اب تک پاکستان کے 81اضلاع میں روڈ سیفٹی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کئے گئے ہیں۔ ان روڈ سیفٹی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس ( RSTIs)میں LTV ڈرائیونگ کی بین الاقوامی معیار کی تربیت دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیورزکی بہتر ٹریننگ کے ذریعے نہ صرف حادثات میں کمی ہوگی بلکہ ماہرانہ تربیت حاصل کرنے کے بعد پاکستانی ڈرائیورز بہتر روزگار کیلئے دیگر ممالک میں بھی جا سکیں گے۔ اب تک ڈرائیونگ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد سے 1166خواتین و حضرات کو ڈرائیونگ کی ٹریننگ دی گئی ہے جس میں 523خواتین شامل ہیں۔ آئی جی نے مزید کہا کہ ٹر یفک قوانین کی پاسداری کرنا ہر شہر ی کی ذمہ داری ہے کیونکہ ان کی پا سداری کر نا اور ان پر عمل کرنے سے نہ صر ف ہم اپنی زندگی بچا سکتے ہیں بلکہ دوسروں کی بھی زندگی بچا سکتے ہیں۔انہوں نے مز ید کہا محفوظ ڈ رائیو نگ اور زیرو ایکسنڈنٹ پالیسی ہی موٹروے پو لیس کی روایات اور طر ہ امتیاز ہے ۔ موٹر وے پولیس نے روڈ سیفٹی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں بین الاقوامی معیارکے ڈرائیونگ ٹریک بھی بنائے ہیں ۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی معیار کا س سیلبس اور دیگر جدید آلات بھی مہیا کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوران تربیت شرکاء کو ٹریفک موضوعات پر تفصیلاََ لیکچرز دئیے جاتے ہیں نیز شرکاء کی ڈرائیونگ کی صلاحیت جانچنے کیلئے مڈ ٹرم اور فائنل ٹیسٹ بھی لئے جاتے ہیں تاکہ تربیت حاصل کرنیوالے شرکاء مہذب ڈرائیونگ کا مظاہر ہ کرسکیں ۔ تقریب کے آخر میں آئی جی محمد سلیم بھٹی نے ڈرئیونگ کی تربیت مکمل کرنیوالی خواتین ملازمین میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے۔Pic(2) 11-01-16
Pic(1) 11-01-16