قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کی ذیلی کمیٹی کا موٹروے پولیس ہیڈ کواٹرز کا دورہ

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت مواصلات کی ذیلی کمیٹی کے ممبران نے ایم این اے انجینئر حمیدالحق خلیل کی زیرقیادت آ ج نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیڈ کواٹر ز اسلام آباد کا دورہ کیا ۔ذیلی کمیٹی کے دیگر ممبران نسیمہ حفیظ پانیزئی ، خالد محمود جوائنٹ سیکرٹری قومی اسمبلی اور وزارت مواصلات سے اورنگزیب حق ایڈیشنل سیکرٹری اور آمنہ عمران خان جوائنٹ سیکرٹیری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کنو ینر ایم این اے انجینئر حمیدالحق خلیل نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس ایک شاندار محکمہ ہے۔جس نے اپنی کارکر دگی کی بدولت نیک نامی کمائی ہے ۔موٹروے پولیس پر تمام قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے اپنی اور ذیلی کمیٹی کی جانب سے موٹروے پولیس کو ہر ممکنہ وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ کمیٹی نے موٹروے پولیس ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی کے قیام کو سراہا ۔
انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس محمد سلیم بھٹی نے کمیٹی کے ممبران کو محکمے میں افرادِ قوت کی کمی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ محمد سلیم بھٹی نے کہا کہ افرادی قوت کی کمی کے باوجود انتھک محنت سے موٹروے پولیس پاکستان کی بہترین اور معیاری ٹریفک ریگولیشن اور انفورسمنٹ ادارہ کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چائنہ کوریڈور منصوبہ کی تکمیل سے قبل موٹروے پولیس میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کیلئے مناسب اقدامات کئے جائیں ۔ ہمیں معیاری ڈرائیونگ میں مشکلات کا سامنا ہے ۔لہذا موٹروے پولیس نے ضلع کی سطح پر پورے ملک میں روڈ سیفٹی ٹرنینگ انسٹی ٹیوٹ قائم کئے ہیں جہاں بہترین معیار کی ڈرائیونگ ٹریننگ مہیا کی جا رہی ہے۔انسپکٹر جنرل نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس کی ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی کا قیام پورے ملک میں کیا جارہا ہے جبکہ اسکی شاخیں کامرہ ، شیخوپورہ اور لاہور میں کھولی جا چکی ہیں۔ کنوینر حمید الحق خلیل ایم این اے نے یقین دلایا کہ ان کی ٹیم موٹروے پولیس کو افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے اور دوسرے لوازمات کی فراہمی کیلئے حکومت کو نہ صرف سفارشات پیشں کریں گے بلکہ فرداََ فرداََ وزراء سے اور اگر ضرورت پڑی تو وزیر اعظم سے بھی ملاقات کریں گے ۔

Event 29-12-15 Pic-2Event 29-12-15 Pic-1