سابق آئی جی ظفر اقبال راٹھور نے اچھی کارکردگی کے حامل افسران میں انعامات تقسیم کئے

آج موٹروے پولیس ہیڈ کواٹرز اسلام آبادمیں اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران میں انعامات تقسیم کرنیکی تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں سابق آئی جی ظفراقبال راٹھور نے DSPاسرار احمد،DSPصلاح الدین ، DSPمحمد اصغر، DSPعامر جاوید، DSPطاہر محمود رانا ، SPOاللہ دتہ اور FM-95ریڈیو پر پریزنٹر لیڈی APOشمائلہ اسلم کو بہترین کارکر دگی کا مظاہر ہ کرنے پر نقد انعامات اور تعریفی اسناد دئیے ۔ اس موقع پر ظفر اقبال راٹھور نے موٹروے پولیس افسران کی کاکر دگی کو سراہا اور ان کی فرض شناسی اور دلیری کی تعریف کی اور انہیں اسی طرح اچھے اور خدمت خلق والے کام کرتے رہنے کی تاکید کی ۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس محمد سلیم بھٹی نے افسران سے کہا کہ مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کرنا ہی اصل عبادت ہے اور اس میں اللہ کی خوشنودی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افسران اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں کیونکہ ایمانداری اور حسن اخلاق ہی موٹروے پولیس کی اصل پہچان ہے ۔انہوں نے کہا کہ Road Usersکے ساتھ ہمیشہ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے جان و مال کی حفاظت کو ہر صور ت میں یقینی بنائیں ۔
Event_15-12-15 (Pic-2) Event_15-12-15 (Pic-1)