انٹرنیشنل نارکوٹیکس اینڈ لا انفورسمنٹ یو ایس اے 45پولیس بائیکس،50سپیڈ چیکنگ کیمرے موٹروے پولیس کے حوالے کیں

انٹرنیشنل نارکوٹیکس اینڈ لا انفورسمنٹ امریکن ایمبیسی نے موٹروے پولیس لائن ہیڈ کواٹرز اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں 45پولیس بائیکس ، 50سپیڈ چیکنگ کیمرے اور 500بلٹ پروف جیکٹس پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات میاں عالم داد لالیکا اور آئی جی موٹروے پولیس کو پیش کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات میاں عالم داد لالیکا نے کہا کہ موٹروے پولیس تندہی سے عوام کی خدمت میں مصروف ہے ۔ موٹروے پولیس کی کاکر دگی ان کی پیشہ وارانہ قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ اسی وجہ سے موٹروے پولیس پر پوری قوم کو فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس حادثات میں کمی اور سڑک پر سفر کرنے والوں کی جانوں کی حفاظت کر کے اعلیٰ پیشہ وارانہ کارکر دگی کا ثبوت دے رہی ہے۔ موٹروے پولیس نے معیاری ڈرائیونگ کی تربیت کیلئے ضلعی سطح پر جو روڈ سیفٹی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کئے ہیں جو قابل ستائش ہیں ۔ ان روڈ سیفٹی ٹرنینگ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے قومی شاہرات پر روڈ سیفٹی کی صورتحال میں بہتری آئے گی ۔انہوں نے لوگوں کو روڈ سیفٹی بارے آگاہی دینے کیلئے موٹروے پولیس کے ایم ایف 95ریڈ یو چینل قائم کرنے کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ اس سے لوگوں کے رویوں میں روڈ سیفٹی کے بارے میں اہم تبدیلی ہوگی۔
اس موقع پر انٹرنیشنل نارکوٹیکس اور لاانفورسمنٹ (INL) یو ایس اے کے ڈائریکٹرRamon ‘Chico’ Negron, نے کہا کہ موٹروے پولیس کا ادارہ اپنی استعداد بڑھانے میں ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ ایماندای سے کام اور بد عنوانی کے خلاف عدم برادشت موٹروے پولیس کا طرہ امیتاز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس موٹرسائیکل اور دن اور رات میں کام آنے والے سپیڈ چیکنگ کیمرے موٹروے پولیس کی استعداد میں خاطر خواہ اضافہ کریں گے۔ جس سے قومی شاہرات پر روڈ سیفٹی کی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی ۔انہوں نے حکومت پاکستان اور موٹروے پولیس کے ساتھ مستقبل میں بھی ایسے کاموں میں تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا جن کی بدولت قومی شاہرات پر عام شہریوں کی زندگی محفوظ بنائی جائے۔
اس موقع پر آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے کہا کہ پچھلے 18سالوں کی انتھک محنت سے موٹروے پولیس پاکستان کی بہترین اور معیاری ٹریفک ریگولیشن اور انفورسمنٹ ادارہ کے طور پر ابھر کا سامنے آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس عوام کی اخلاقی اور دوران سفر
مشکل میں مدد کا کلچر پیش کرکے لوگوں کے دل جیتے ہیں اور ماہانہ 60ہزار سے زائد لوگوں کو مدد دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معیاری ڈرائیونگ میں مشکلات کا سامنا ہے ۔لہذا موٹروے پولیس نے ضلع کی سطح پر پورے ملک میں روڈ سیفٹی ٹرنینگ انسٹی ٹیوٹ قائم کئے ہیں جہاں بہترین معیار کی ڈرائیونگ ٹریننگ مہیا کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکلوں سے ہائے ویز پر شہری اور رش والے علاقوں کی ٹریفک کو منظم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے پر اوور سپیڈنگ ایک مسئلہ رہا ہے مگر ان اسپیڈ چیکنگ کیمروں کے ذریعے اس کو مزید بہتر طریقے سے کنٹر ول کیا جا سکے گا۔ جس سے نہ صرف لوگوں کی جانوں کی حفاظت میں مدد ملے گی بلکہ حادثات کو کنٹرول کرنے میں بھی معاون ثابت ہونگے ۔ انہوں نے موٹروے پولیس کی INL طرف سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تحائف موٹروے پولیس کی کار کردگی بڑھانے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوں گے ۔ اس موقع پر آئی جی موٹروے پولیس نے مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات میاں عالم داد لالیکا اور انٹرنیشنل نارکوٹیکس اینڈ لا انفورسمنٹ یو ایس اے کے ڈائیر یکٹر Ramon ‘Chico’ Negron کو محکمے کی شیلڈ پیش کی ۔

Motor Bikes  (1)Motor Bikes  (3)