یومِ آزادی پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے زیرِاہتمام تقریبِ پرچم کشائی

یومِ آزادی پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیڈکوارٹرز ،اسلام آباد میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ۔ انسپکٹر جنرل محمد سیلم بھٹی نے پرچم لہرا کر تقریب کا آغاز کیا ۔ اس تقریب میں سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ انسپکٹر جنرل نے پرچم کشائی کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی آزادی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے ،پاکستان کی سلامتی اور سربلندی کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریں ۔ وطن سے محبت جزوِ ایمان ہے، ہر فرد ملک کی بقاء ،ترقی اور خوشحالی کیلئے بھر پور کردار ادا کرے ۔آئی جی محمد سلیم بھٹی نے افسران کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی اور انہیں فرض شناسی اور قومی شاہراہوں پر قانون کے یکساں نفاذ کی ہدایت کی۔ اس موقع پر وطنِ عزیز کی سلامتی ، امن و امان اور ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

14 August(1) 14 August(2) 14 August(3) 14 August(4)