فرسٹ ایڈ ریسپونڑرزکورس ۔ تقریب تقسیم اسناد

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس لائن ہیڈ کواٹرز اسلام آباد میں فرسٹ ایڈ کورس مکمل کرنیوالے افسران میں تقسیم اسناد کی ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل سیکرٹیری وزارت وزارت خزانہ ڈاکٹر شجاعت علی تھے ۔ تقرے سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر شجاعت علی نے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی اولین ذمہ داری لوگوں کی جان ومال کی حفاظت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اندر موجود خدمت کی جذبے کو بروئے کار لاتے ہوئے لوگوں کی خدمت کریں ۔فرسٹ ایڈ کورس مکمل کرنے کے بعد آپ کی قابلیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ جس سے آپ حادثات کی صورت میں لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حادثات کی صورت میں موٹروے پولیس کے افسران ہیFirst Responderہوتے ہیں لہذا اس کورس کا آغاز ایک انتہائی مثبت پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا کہنیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس رشوت سے پاک ایک قابل فخر قومی ادارہ ہے۔ موٹروے پولیس نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی فخر کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ لہذا اس مقام میں کوئی کمی نہ آنے دیں اور یہ اسی صورت ممکن ہے جب آپ لوگوں کی بے لوث خدمت کرتے رہیں گے ۔اس موقع پر انہوں نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کو وزارت خزانہ کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔
اس موقع پر استقبالیہ خطاب میں آئی جی موٹروے پولیس محمد سلیم بھٹی نے کورس کے
اغراض ومقاصد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت موٹروے پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جبکہ وقت کے ساتھ ساتھ اور اس میں مزید بہتری بھی لائی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو ڈرائیونگ میں تربیت دینا میرا فرض ہے۔ اس مقصد کیلئے نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس ڈرائیورز کی بہترین تربیت کے معاملے میں دیگر قومی اداروں نیوٹیک ،TEVTA پنجاب اور فاٹا سکل ڈویلپمنٹ پروگرام اور اوور سیزپاکستان فاؤنڈیشن کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈرائیورزکی بہتر ٹریننگ کے ذریعے نہ صرف حادثات میں کمی ہوگی بلکہ ماہرانہ تربیت حاصل کرنے کے بعد پاکستانی ڈرائیورز بہتر روزگار کیلئے دیگر ممالک میں بھی جا سکیں گے۔ تقریب کے آکر میں مہمان خصوصی ڈاکٹر شجاعت علی نے فرسٹ ایڈ کورس مکمل کرنیوالے افسران میں اسناد تقسیم کیں۔

Event 7-8-15