نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے پانچویں بیسک ریکروٹ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں آج 5th بیسک ریکروٹ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے سلسلہ میں ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔جس میں 669ریکروٹس جن میں 76خواتین اور 593مرد شامل تھے۔شاندار کامیابی سے پاس آوٹ ہونے والے ریکروٹس میں مہمان خصوصی جنا ب شیخ آفتاب احمدوزیر مملکت برائے پارلیمانی امور نے شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کیے۔شیلڈ ونقد انعام حاصل کرنے والے جونئیر پٹرول آفیسرز میں سید شہاب الدین آل راؤنڈ فسٹ، وسیم اعظم بیسٹ ان اکیڈمکس، سلمان کریم بیسٹ ان ڈسپلن ، حسن علی بیسٹ فائرر، محمود الحسن بیسٹ ان سپورٹس(میل)، عنبرین یوسف بیسٹ ان سپورٹس (فی میل)، قائدحسین طوری بیسٹ ان پریڈ تھے۔
انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس محمد سلیم بھٹی نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کورس میں پاکستان کے تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے ریکروٹس شامل ہوئے جن کی ٹریننگ جدید خطوط پرکی گئی۔ٹریننگ میں ریکروٹس کو سکیورٹی ڈیوٹی ، بریفنگ ڈیوٹی، ڈرائیونگ سکلز، ٹریفک جام ہینڈلنگ اور پبلک ایڈریس سسٹم کے استعمال میں خصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی استعداد کار میں مزید بہتر ی لائی جا سکے۔ ان ریکروٹس کے آنے سے موٹروے پولیس میں پائی جانے والی نفری کی کمی کو پورا کیا جا سکے گا اور ان کو مختلف مقامات پرسٹیٹک ڈیوٹی پر مامور کر کے ہاؤیز اورموٹرویز پر ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر کیا جا ئے گا۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت ، کارکردگی ، دیانتداری اور عوامی خدمت کے قابل رشک معیا ر مقرر کیے ہیں۔ ان خصوصیات کی بنیاد پر یہ ادارہ دوسرے قومی اداروں کیلئے قابل تقلیدہے۔ادارے کی ضرورت و اہمیت پر روشنی
ڈالتے ہوئے جناب انسپکٹر جنرل نے کہا کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کے معاہدوں کے بعد ملک میں سٹرکوں کا جال بچھنا شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے موٹروے پولیس کا دائرہ کا ر پورے ملک میں بڑھ جائے گااور یہی ریکروٹس مستقبل میں آنے والے چینلجز کا سامنا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
جس جذبہ جوش اور لگن سے آپ نے تربیت مکمل کی ہے ۔ میں امید کرتاہوں اسی جذبہ کو معیا ر بناتے ہوئے میدان عمل میں بھی آپ اپنے محکمہ کا نام اور روشن کریں گے۔
کسی بھی ادارہ کی تربیت گاہ اس حوالے سے بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے جیسا کہ موٹروے پولیس کا ٹریننگ کالج نہ صر ف محکمہ کی تربیت کی ضروریات کو پورا کر رہاہے بلکہ دوسری پولیس سروسز ، نیشنل اور ملٹی نیشنل اداروں کے افراد بھی یہاں سے مختلف کورسز اور ڈرائیونگ میں مہارت حاصل کرکے قومی شاہراوں پر ٹریفک کے بہاؤاور سفر کو محفوظ بنانے میں بہتری لا رہے ہیں۔ آخر میں انسپکٹر جنرل نے پاس آوٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد دی۔
تقریب میں کمانڈنٹ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ ڈی آئی جی اشرف زبیر صدیقی اور ڈپٹی کمانڈنٹ ایس ایس پی محمد اطہر وحید اور موٹروے پولیس کے دیگر اعلی افسران وملازمان نے شرکت کی اور انسپکٹر جنرل محمد سلیم بھٹی نے کمانڈنٹ ، ڈپٹی کمانڈنٹ اور ٹریننگ کالج کے سٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔
پاسنگ آوٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی شیخ آفتا ب احمد وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ مجھے اس تقریب میں شرکت کر کے انتہائی خوشی ہوئی ہے کہ میں ایسے ادارہ میں جا رہا ہوں جو باقی قومی اداروں کیلئے قابل تقلید ہے کیونکہ یہ ادارہ اپنی دیانتداری ، قابلیت اور عوام کے ساتھ بہتر ین طرز عمل کے لحاظ سے پاکستا ن کا صف اول کا ادارہ ہے اور مجھے اس پر فخر ہے ۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں دنیا کے بہت سے ممالک گیا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ کسی بھی ملک کے ترقی یافتہ ہونے کا پتہ اس کی شاہراہوں کو دیکھ کر چلتاہے۔ موجودہ گورنمنٹ تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور جلد ہی پاکستان کا شمار ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہونے لگے گا ۔ انشاء اللہ

Event_3-8-15(2)Event_3-8-15(4)Event_3-8-15(5) Event_3-8-15(3)