کامرہ میں ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی کی آن لائن برانچ کا افتتاح

انسپکٹرجنرل نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس محمد سلیم بھٹی نےکامرہ میں ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی کی آن لائن برانچ کا افتتاح کیا ۔ جہاں ون ونڈو کے ذریعے عوام کو لائسنس مہیا کئے جائیں گے۔اس برانچ میں لرنر لائسنس جاری کرنے کی بھی سہولت موجود ہے ۔ اس کے علاوہ لائسنس جاری کرنے سے پہلے آن لائن کیمرہ کے ذریعے ٹیسٹ بھی لینے کی سہولت مہیا کی ہے ۔ جہاں کامیاب لوگوں کو ان کے گھروں پر ڈرائیونگ لائسنس بھیجا جا ئے گا۔ تقریب میں آل پاکستان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کراچی کے نمائندگان خالد خان ، حنیف خان مروت اور دوسری تنظیموں کے ممبران کے علاوہ موٹروے پولیس کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی ۔

Vehicle Auction Notice