انسپکٹر جنر ل محمد سیلم بھٹی کابرہان میں موٹروےپولیس افسران سے خطاب

ہمیں اللہ نے لوگو ں کے جا ن و مال کی حفا ظت اور مد د کیلئے چنا ہے۔ اب یہ ہم سب پر فر ض ہے کہ پو ری ایما نداری سے لو گو ں کی مدد کریں اور اپنے محکمے کامعیا ر ہر حال میں قا ئم رکھیں۔ ہمیں فخر ہو نا چا ہیے کہ ہم ملک کے ایسے ادارے سے وابستہ ہیں جو دن رات لو گوں کی خد مت اور حفا ظت کیلئے مو جود ہو تے ہیں۔ ان خیالات کا اظہا ر انسپکٹر جنر ل نیشنل ہا ئی ویز اینڈ مو ٹر وے پو لیس محمد سیلم بھٹی نے موٹروے پولیس افسران سے برہان (اسلام آباد۔ پشاور) موٹروے پر خطاب کر تے ہوئے کیا۔انسپکٹر جنرل نے افسران سے کہا کہ ہمیشہ قانون کی بالا دستی پر یقین رکھیں اور سب کے ساتھ بلا تفریق برابری کا سلوک کیا جائے۔ انہی اوصاف کی وجہ سے موٹروے پولیس کا شمار دنیا کے بہترین اداروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس نے ملک میں پہلی مرتبہ قانون کی بالادستی کا تصور قائم کیا ہے ہمیں اس روایت کو برقرار رکھنا ہے۔ انسپکٹر جنرل نے کہا کہ خد مت میں ہی عظمت ہے او ر ہم نے ہر حال میں خد مت کے اس معیا ر کو قا ئم رکھنا ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ مو ٹر وے پو لیس نے بہت قلیل عر صہ میں بڑا نا م کما یا ہے۔ آخر میں انسپکٹر جنرل نے افسران اور جوانو ں کے مسائل سنے اور مو قع پران کے حل کیلئے ہدا یا ت جا ری کیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی موٹرویز محمد وصال فخرسلطان اور ایس ایس پی عباس احسن بھی موجود تھے۔

Darbar Burhan