چکری میں موٹروےپولیس افسران سے آئی جی پی محمد سلیم بھٹی کا خطاب

قانون کی بالا دستی اور ہر معاملہ میں شفافیت ہماری ترجیحات ہیں اور یہی اوصاف موٹروے پولیس کی بہترین کار کردگی اور شہرت کی بنیاد ہیں۔موٹروے پولیس ابتداء سے ہی اچھی روایات پر قائم ہوئی جن کو ہمیشہ برقرار کھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہا ر انسپکٹر جنر ل نیشنل ہا ئی ویز اینڈ مو ٹر وے پو لیس محمد سیلم بھٹی نے افسران سے ، چکری (موٹروے ۔M-2) کے مقام پر خطاب کر تے ہوئے کیا۔انسپکٹر جنرل نے افسران سے کہا کہ ان کو بہتر طبی اور رہائشی سہولیات فراہم کرنے کیلئے مستقل بنیادوں پر ایک خاص اور موئثر لائحہء عمل ترتیب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دفاتر کیلئے اپنی عمارتیں جبکہ علاج معالجہ کیلئے اپنے ہسپتال بنائے جائیں گے۔ آخر میں انسپکٹر جنرل نے افسران اور جوانو ں کے مسائل سنے اور مو قع پران کے حل کیلئے ہدا یا ت جا ری کیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی موٹرویز محمد وصال فخرسلطان اور ایس ایس پی عباس احسن بھی موجود تھے۔

Darbar Chakri