ٹرانسپورٹرز کے وفد کے ساتھ ملاقات

ٹرانسپورٹرز کے ایک وفد نے انسپکٹرجنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس محمد سلیم بھٹی سے اسلام آباد میں ان کی دفتر میں ملاقات کی ۔ وفد کی قیادت چےئرمین آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن اور آئل ٹینکر یونین محمد اسلم خان نیازی نے کی ۔ وفد میں جنرل سیکرٹری حنیف خان مروت سپر کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز اور دیگر عہدیدران بھی شامل تھے۔ انسپکٹر جنرل محمد سلیم بھٹی نے وفد کو موٹروے پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس کی اجراء کے بارے میں تفصیلی بریف کیا ۔ وفد کو بتایا گیا کہ ڈرائیونگ لائسنس کا یہ نظام بین الاقوامی سطح کا ہے ۔جسے پاکستان کے تمام اضلاع تک بڑھایا جائے گا۔ انسپکٹر جنرل نے وفد کو ان کے ڈرائیوروں کی تربیت کے بارے میں مدد کی پیش کش کی ۔ ٹرانسپورٹرز حضرات کو موٹروے پولیس ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی کا دورہ بھی کرایا گیا۔ ملاقات میں آوورلوڈنگ کا مسئلہ بھی زیر بحث آیا ۔آئی جی موٹروے پولیس نے کہا کہ اوورلوڈنگ کی وجہ سے نہ صرف سڑکیں اور گاڑیاں تباہ ہو جاتی ہے بلکہ ملکی معشیت کو بھی شدید دھچکاپہنچتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اوورلوڈنگ ایک قومی مسئلہ ہے ، لہذا یہ ہم سب کا اجتماعی فریضہ ہے اور تمام طبقہ فکر اوورلوڈنگ کی شدید مخالفت کریں تاکہ ملکی معشیت کا کروڑوں روپے ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔ ٹرانسپورٹرز حضرات نے موٹروے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ وزن کی مقرر کردہ حد کی مکمل پابند ی کریں گے اور موٹرو ے پولیس کو ڈرائیوروں کی تربیت کیلئے سکول اور ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی کیلئے بھی ہر ممکن مدد کریں گے۔ ٹرانسپورٹر ز حضرات سوموار والے دن کامرہ کا بھی دورہ کریں گے جہاں ڈرائیور ٹریننگ کی سہولیات مہیا کی گئی ہے۔

Vehicle Auction Notice